• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

طیارے میں داخل ہوتے وقت عملے کے خوش آمدید کہنے کی اصل وجہ جان لیں

شائع April 24, 2021 اپ ڈیٹ January 2, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ اکثر فضائی سفر کرتے ہیں یا کبھی کبھار، تو بھی ہوسکتا ہے آپ نے غور کیا ہو کہ طیارے میں داخل ہونے سے پہلے عملے کے افراد ہمیشہ مسافروں کو خوش آمدید کہنے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔

مگر وہ ایسا صرف خوش آمدید کہنے کے لیے ہی نہیں کرتے بلکہ اس کے پیچھے ایک اور دلچسپ وجہ بھی چھپی ہوئی ہے۔

یہ دعویٰ ایک ایئرہوسٹس کیٹ کمالانی نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں کیا جو کو اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ طیارے میں عملے کے افراد اندر آنے والے مسافروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ ایمرجنسی حالات میں آپ ان کی مدد کرسکتے ہیں یا نہیں جبکہ چند دیگر نشانیوں پر بھی نظر رکھی جاسکتی ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایئرہوسٹس نے بتایا کہ جب لوگ طیارے میں داخل ہورہے ہوتے ہیں اور ہمارےمسکراتے چہرے دیکھتے ہیں تو اس وقت درحقیقت ہم آپ کو اوپر سے نیچے تک دیکھ کر جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ جسمانی طور پر آپ کس قابل ہیں۔

انہوں نے اس کے لیے ایبل باڈی پرسن کی اصطلاح استعمال کی یعنی ایسے افراد جو کسی ایمرجنسی میں عملے کی مدد کرسکیں۔

@katkamalani You would never guess the last part... #secretsrevealed #traveler #momsontiktok #flightcrew #travelhacks ♬ Sunny Day - Ted Fresco

اے بی پی کے اہل افراد میں فوج کے اہلکار، پائلٹس، فائر فائٹر اور ڈاکٹروں کو شامل کیا جاتا ہے جو میڈیکل ایمرجنسی یا ہنگامی لینڈنگ یا کسی قسم کی سیکیورٹی صورتحال میں مدد کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فضائی عملہ اے بی پیز کی اسکیننگ راستے میں چلتے ہوئے بھی کرتا ہے۔

جب ویڈیو پر ایک کمنٹ میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ محض دیکھ کر کسی فرد کے پیشے کے بارے میں کیسے جان لیتے ہیں تو ان کا کہنا تھا 'اوہ ہم جانتے ہیں، جبکہ کچھ مسافر بھی عملے کو بتادیتے ہیں کہ میں ڈاکٹر ہوں اور ضرورت پڑنے پر اس نشست پر موجود ہوں گا'۔

ویڈیو کے آخر میں انہوں نے بتایا کہ عملے کے افراد انسانی ٹریفکنگ کی نشانیوں کو دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا 'ایسا ہماری انڈسٹری مٰں بہت ہوتا ہے اور مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے، تو ہم ان چیزوں کو دیکھتے ہیں جو نظر آتی ہیں'۔

تاہم اس حوالے سے انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی کہ کس قسم کی نشانیوں کو دیکھا جاتا ہے۔

تاہم کچھ ممالک میں عملے کو انسانی ٹریفکنگ کو دریافت کرنے کی تربیت دی جاتی ہے اور وہ اپنے خدشات سے طیارے کے پائلٹ کو آگاہ کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024