• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آمنہ الیاس کے مداحوں کے سوالات پر دلچسپ جوابات

شائع April 24, 2021
آمنہ الیاس — فوٹو بشکریہ آمنہ الیاس انسٹاگرام پیج
آمنہ الیاس — فوٹو بشکریہ آمنہ الیاس انسٹاگرام پیج

اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ صبح جلد اٹھنا اور سبزیاں کھانا تعمیری صلاحیتوں کو جِلا بخشتا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے سوال جواب کے سیشن کے دوران اداکارہ نے مختلف دلچسپ باتیں بتائیں۔

انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ ان سے کچھ بھی پوچھ لیں اور لوگوں نے ایسا کیا بھی۔

ایک مداح نے ساڑھی میں اداکارہ کی تصویر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تو آمنہ الیاس نے اسے پورا کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک نے صحت مند جلد کے حصول کے لیے مشورہ طلب کیا تو اداکارہ نے کہا ‘پانی پینا مت بھولیں’۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک سوال مین بورڈ امتحانات کے منسوخ کرنے کے حوالے سے آمنہ الیاس کی رائے پوچھی گئی تو انہوں نے خوشی کا نعرہ لگانے والی تصویر کو پوسٹ کیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے لکھا کہ ‘حقیقت تو یہ ہے کہ 90 فیصد خواتین ایک دوسرے کو سپورٹ نہیں کرتیں’۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جب ان سے پوچھا گیا کہ مقامی ٹی وی انڈسٹری کی کونسی چیز انہیں سب سے کم پسند ہے تو ان کا کہنا تھا ‘اوسط درجے کا کام’۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ایک سوال کے جواب میں ایمن خان کو انہوں نے سپراسٹار قرار دیا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جب ان سے پوچھا گیا کہ تعمیری صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کا راز کیا ہے تو ان کا جواب تھا صبح جلد اٹھنا، سبزیاں کھانا اور اولاد پانا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

جہاں تک ان کے مشاغل کی بات تو ہے تو آج کل آمنہ الیاس کا ایک ہی مشغلہ ہے اور وہ ہے ٹی وی دیکھنا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024