• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت میں کورونا وائرس بحران کی صورت اختیار کرگیا

وبا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے باعث بھارت میں صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔
شائع April 23, 2021

بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے جہاں آج (23 اپریل کو) 3 لاکھ 32 ہزار 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2263 مریض انتقال کر گئے جو اس وقت دنیا میں یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔

بھارت میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 920 ہوچکی ہے۔

دہلی حکومت کے آن لائن ڈیٹابیس کے مطابق دو تہائی سے زائد ہسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں اور ڈاکٹروں نے مریضوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مختلف ریاستوں میں مصنوعی آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

بھارت میں وبا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے باعث بھارت میں صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔

ذیل میں دی گئی تصاویر میں بھارت میں عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی سنگین صورت حال کا ایک جائزہ پیش کیا گیا ہے:

ممبئی کے ہسپتالوں میں آئی سی یوز میں بھی جگہ کم پڑنا شروع ہوگئی —فوٹو:اے ایف  پی
ممبئی کے ہسپتالوں میں آئی سی یوز میں بھی جگہ کم پڑنا شروع ہوگئی —فوٹو:اے ایف پی

نئی دہلی میں کورونا سے اموات کی تعداد میں اضافے سے شمشان گھاٹوں میں بھی جگہ کم پڑگئی—فوٹو:رائٹرز
نئی دہلی میں کورونا سے اموات کی تعداد میں اضافے سے شمشان گھاٹوں میں بھی جگہ کم پڑگئی—فوٹو:رائٹرز

نئی دہلی کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑگئی—فوٹو: رائٹرز
نئی دہلی کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑگئی—فوٹو: رائٹرز

ایک مریض ہسپتال میں داخل ہونے کا منتظر ہے—فوٹو: رائٹرز
ایک مریض ہسپتال میں داخل ہونے کا منتظر ہے—فوٹو: رائٹرز

چنائی میں رضاکار کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلارہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
چنائی میں رضاکار کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلارہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

ممبئی میں کورونا وائرس ویکسین سینٹر کے باہر عوام کی ایک بڑی تعداد موجود ہے—فوٹو: اے ایف پی
ممبئی میں کورونا وائرس ویکسین سینٹر کے باہر عوام کی ایک بڑی تعداد موجود ہے—فوٹو: اے ایف پی

ممبئی کے کچھ کورونا ویکسین سینٹرز میں ویکسین ختم ہوگئی—فوٹو:اے پی
ممبئی کے کچھ کورونا ویکسین سینٹرز میں ویکسین ختم ہوگئی—فوٹو:اے پی

ممبئی میں دیگر ریاستوں سے لیکوئیڈ آکسیجن کے حصول کے لیے ٹینکرز بھیجے جارہے ہیں—فوٹو:اے پی
ممبئی میں دیگر ریاستوں سے لیکوئیڈ آکسیجن کے حصول کے لیے ٹینکرز بھیجے جارہے ہیں—فوٹو:اے پی

احمد آباد میں ایک بزرگ خاتون ہسپتال لے جانے کی منتظر ہیں
—فوٹو:اے پی
احمد آباد میں ایک بزرگ خاتون ہسپتال لے جانے کی منتظر ہیں —فوٹو:اے پی

نئی دہلی میں وبا کا پھیلاؤ بے قابو ہونے سے طبی عملہ بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہے
—فوٹو:اے پی
نئی دہلی میں وبا کا پھیلاؤ بے قابو ہونے سے طبی عملہ بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہے —فوٹو:اے پی

ممبئی میں ویک اینڈز پر شٹ ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے —فوٹو:اے پی
ممبئی میں ویک اینڈز پر شٹ ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے —فوٹو:اے پی

گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے کمبھ میلے کے باعث بھارت میں وبا کے پھیلاؤ میں بہت زیادہ تیزی آئی—فوٹو:اے پی
گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے کمبھ میلے کے باعث بھارت میں وبا کے پھیلاؤ میں بہت زیادہ تیزی آئی—فوٹو:اے پی

ہیڈر فوٹو: رائٹرز