• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حنا الطاف اور ان کے 'لاپتا انڈے والا برگر' پر علی گل پیر کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

شائع April 21, 2021
علی گل پیر کی یہ پیروڈی ویڈیو حنا الطاف کو بھی پسند آئی—اسکرین شاٹ
علی گل پیر کی یہ پیروڈی ویڈیو حنا الطاف کو بھی پسند آئی—اسکرین شاٹ

کامیڈین و ریپر علی گل پیر مزاحیہ انداز میں ویڈیوز بنانے کے حوالےس ے معروف ہیں جو بہت زیادہ مقبول بھی ہوتی ہیں اور کبھی کبھار انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے۔

حال ہی میں علی گل پیر نے اداکارہ حنا الطاف کے ایک ویڈیو بیان پر مزاحیہ ویڈیو بنائی ہے جس میں وہ انڈے والے برگر سے متعلق بات کررہی ہیں۔

یہ ویڈیو ندا یاسر کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان کی ہے جس میں شرکت کے دوران حنا الطاف نے بتایا تھا کہ انہیں انڈے والا برگر اور حلوہ پوری جیسی غذائیں بہت پسند ہیں لیکن اگر کوئی ان کا کھانا پوچھے بغیر کھا لے تو انہیں بہت غصہ آتا ہے۔

ویڈیو میں حنا الطاف بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ 'میں اپنا انڈے والا برگر لے کر آئی تھی آدھا میں نے کھالیا تھا اور میں نے سوچا تھا آدھا بعد میں کھالوں گی، میری دوست آئی ہوئی تھی میں نے کہا کہ کچن میں میرا برگر رکھا ہوا ہے وہ لے آؤ اس نے کہا کوئی برگر نہیں رکھا ہوا، میرے چہرے پر اتنی اداسی ہے کہ یہ لوگ میرا انڈے والا برگر کھاگئے'۔

حال ہی میں علی گل پیر نے ان کے اس بیان پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے روایتی انداز میں دوپٹے میں نظر آئے اور ساتھ میں ایک انڈے والا برگر بھی موجود تھا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'لاپتا انڈے والا برگر اور ادھوری حلوہ پوری کا معاملہ'

علی گل پیر کی یہ پیروڈی ویڈیو حنا الطاف کو بھی پسند آئی اور انہوں نے اس پر ہنستے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اس ویڈیو کو اداکارہ حنا الطاف کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

رانی نامی صارف نے اسے کامیڈی سے بھرپور قرار دیا۔

وردہ نامی صارف نے بھی علی گل پیر کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا۔

ولید نامی صارف نے لکھا کہ جب تک علی گل پیر نے اس پر ویڈیو نہیں بنائی تھی، یہ مزاحیہ نہیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024