• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مارول کے پہلے ایشیائی سپرہیرو کی زبردست انٹری

شائع April 19, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

مارول کے پہلے ایشیائی سپر ہیرو کی فلم 'شیانگ چی اینڈ دی لیجنڈ آف دی ٹین رنگز' کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

مارول کی اس فلم میں سیمو لیو نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اوکوا فینا بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

مارول کامکس میں شیانگ چی ایسا جنگجو کنگفو ماسٹر ہوتا ہے جس کا تعلق چین سے ہوتا ہے۔

فلم کی کہانی کے بارے میں تو ابھی زیادہ کچھ معلوم نہیں مگر شیانگ چی اپنے ماضی کا سامنا اس وقت کرتا ہے جب وہ ٹین رنگز کے معاملے میں ملوث ہوتا ہے۔

کامکس کے برعکس میں فلم میں شیانگ چی کے والد کا کردار مختلف دکھایا گیا ہے جو ٹونی لیوانگ نے ادا کیا ہے۔

کامکس میں ٹین رنگز ایک دہشتگرد گرو ہوتا ہے جو عالمی امن کو تباہ کرنے کا خواہشمند ہوتا ہے جس کا قائد مینڈرین ہوتا ہے۔

اس گروپ کا ایک فرضی ورژن آئرن مین 3 میں بھی نظر آیا تھا۔

مگر اس فلم میں اس گروپ کو حقیقی شکل میں پیش کیا جارہا ہے اور مینڈرین بھی اس کا اہم کردار ادا کرے گا، بظاہر یہ کردار ٹونی لیوانگ ادا کررہے ہیں۔

فلم میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح ٹین رنگز اور شیانگ چی کا ماضی ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

یہ مارول کی پہلی فلم بھی ہے جس میں مارشل آرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

اس فلم کو 3 ستمبر 2021 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024