• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چکن چاؤ من پکوڑے بنانے کا طریقہ

شائع April 18, 2021
رمضان میں افطاری پکوڑوں کے بغیر ادھوری ہے— اسکرین شاٹ
رمضان میں افطاری پکوڑوں کے بغیر ادھوری ہے— اسکرین شاٹ

اس بات سے تو کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ رمضان میں افطاری پکوڑوں کے بغیر ادھوری ہے۔

ہم سب کو ہی افطار میں بھلے کچھ ملے یا نہ ملے لیکن پکوڑے کھانا ضرور پسند ہوں گے، مگر روزانہ ایک جیسے پکوڑے کھا کھا کر یقیناً ہر کوئی چاہتا ہوگا کہ افطار میں نئے نئے انداز کے لذیذ پکوڑے کھانے کو ملیں۔

اسی لیے یہاں چکن چاؤ من پکوڑوں کی آسان سی ترکیب بتائی جارہی ہے جس سے مزیدار پکوڑے تیار کیے جاسکتے ہیں۔

اجزا

بندگوبھی -ایک کپ

گاجر-ایک عدد- کدوکش کی ہوئی

شملہ مرچ-ایک عدد- کٹی ہوئی

نوڈلز-آدھا پیکٹ

بون لیس چکن-250 گرام -باریک کٹا ہوا

میدہ -آدھا کپ

کارن فلور-ایک چوتھائی کپ

چاول کا آٹا-ایک چوتھائی کپ

انڈا-ایک عدد

میکرونی مصالحہ-ایک عدد

تیل -تلنے کے لیے

ترکیب

ایک باؤل میں ایک بند گوبھی، ایک عدد کدوکش کی ہوئی گاجر، شملہ مرچ، نوڈلز، بون لیس چکن، میدہ، چاول کا آٹا، انڈے اور میکرونی مصالحے کو اچھے سے مکس کرلیں۔

تیل کو کڑاہی میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں اور پھر پکوڑوں کو ڈیپ فرائی کریں۔

گرما گرم چکن چاؤمن پکوڑوں کو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024