• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمران عباس ترکی میں خیر سگالی سفیر مقرر

شائع April 18, 2021
2 روز قبل انہوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو بھی ریلیز کی تھی— فوٹو:انسٹاگرام
2 روز قبل انہوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو بھی ریلیز کی تھی— فوٹو:انسٹاگرام

ترک حکومت نے پاکستان کے مقبول اداکار عمران عباس کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا ہے۔

اداکار عمران عباس نے مذکورہ اعلان فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔

عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'ترک حکومت اور ان کی وزارت مذہبی امور (دیانت) کی جانب سے پاکستان سے خیر سگالی سفیر کے طور پر منتخب کیا جانا ان کے لیے اعزاز ہے'۔

مزید پڑھیں: عمران عباس کی آواز میں 'قصیدہ بردہ شریف' ریلیز ہوتے ہی مقبول

انہوں نے مزید لکھا کہ 'اس ہفتے انہوں نے ترکی کے نامور اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ اور کئی افریقی ممالک کا دورہ کیا'۔

عمران عباس نے بتایا کہ 'ان ممالک کے دورے کے دوران لوگوں میں پانی، خوراک، تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان فراہم کیا گیا'۔

اداکار عمران عباس نے بتایا کہ اس موقع پر مسلمانوں کو ہزاروں قرآن پاک بطورِ تحفہ دیے گئے۔

خیال رہے کہ اداکار عمران عباس ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور وہ وقتاً فوقتا مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے

عمران عباس ان دنوں 'بارانِ رحمت' کے نام سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہے ہیں، جسے ای میکس میڈیا پروڈکشنز کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

2 روز قبل انہوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو ریلیز کی تھی اور اس کے ساتھ ہی اپنا یوٹیوب چینل بھی شروع کیا تھا۔

قصیدہ بردہ شریف کی اس ویڈیو کی ہدایات عمران عباس نے خود دی ہیں اور اسے پرڈویوس بھی انہوں نے ہی کیا ہے۔

علاوہ ازیں اس سے قبل انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی تصاویر گردش کررہی تھیں جن میں وہ ڈراما سیریز 'دیریلیش ارطغرل' کے اداکاروں سے ملاقاتیں کرتے بھی نظر آئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024