• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سارہ خان ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل

شائع April 15, 2021
فلک شبیر نے اپنی اسٹوری میں سارہ خان کے ہسپتال داخل ہونے کی وجہ نہیں بتائی —فوٹو:انسٹاگرام
فلک شبیر نے اپنی اسٹوری میں سارہ خان کے ہسپتال داخل ہونے کی وجہ نہیں بتائی —فوٹو:انسٹاگرام

'ثبات' اور 'رقصِ بسمل' جیسے ڈراموں سے مداحوں میں مقبول ہونے والی اداکارہ سارہ خان ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں۔

ان کے شوہر اور گلوکار، فلک شبیر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں مداحوں کو سارہ خان کے ہسپتال میں داخل ہونے سے متعلق بتایا۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں سارہ خان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور لکھا کہ 'وہ ٹھیک نہیں ہیں'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

تاہم فلک شبیر نے اپنی اسٹوری میں سارہ خان کے ہسپتال داخل ہونے کی وجہ نہیں بتائی تھی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے

اس حوالے سے دی کرنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سارہ خان کے منیجر کے مطابق اداکارہ کو ٹائیفائیڈ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔

جس کے بعد ساتھی اداکاروں عمران اشرف اور ریشم نے اداکارہ کے ہسپتال میں داخل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ کچھ مداحوں نے دونوں کو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا اور امید کی کہ سارہ خان کورونا سے محفوظ ہوں۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ دنوں ترکی میں تھے اور وہاں کے سیاحتی مقامات کی سیر کی تصاویر بھی پوسٹ کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک

سارہ خان گزشتہ برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، انہوں نے اور گلوکار فلک شبیر نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور وہ 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

علاوہ ازیں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے 'ثبات' میں ان کے منفی کردار کے طور پر ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے ان کا ایک اور ڈراما 'رقصِ بسمل' بھی نشر ہورہا ہے جس میں وہ عمران اشرف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

AinOther Apr 16, 2021 03:45am
Get well soon sara✌️

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024