• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فواد چوہدری کو دوبارہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا گیا

شائع April 15, 2021
اس ضمن میں فیصل جاوید نے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں—فائل فوٹو: ڈان نیوز
اس ضمن میں فیصل جاوید نے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں—فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک مرتبہ پھر وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے تازہ پیش رفت سے متعلق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لی

سینیٹر فیصل جاوید نے فواد چوہدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دوبارہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مقرر ہونے پر مبارک باد دی۔

اس ضمن میں فیصل جاوید نے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

خیال رہے کہ حکومت نے اپریل 2019 میں فواد چوہدری سے اطلاعات و نشریات کی وزارت واپس لے کر انہیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا تھا۔

بعدازاں 28 اپریل 2019 کو حکومت نے سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں: فردوس عاشق کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات مقرر

اس سے قبل فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہیں۔

حالیہ برس میں وزیر اطلاعات و نشریات کے قلمدان میں متعدد تبدیلیاں ہوچکی ہیں۔

فواد چوہدری سے متعلق سینیٹر فیصل جاوید خان کا ٹوئٹ سامنے آیا ہے تاہم خبر فائل ہونے تک نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوا۔

اس اعتبار سے موجودہ قلمدان پر تاحال سینیٹر شبلی فراز ہی فائز ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024