• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ اپنی سب سے طاقتور گلیکسی ڈیوائس پیش کرنے کیلئے تیار

شائع April 15, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کا نام تو اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کے لیے نیا نہیں کیونکہ یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فونz فروخت کرنے والی کمپنی بھی ہے۔

مگر اب یہ کمپنی سب سے طاقتور گلیکسی ڈیوائس متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

جی ہاں جنوبی کورین کمپنی 28 اپریل کو کچھ خاص پیش کرنے والی ہے۔

سام سنگ کے یوٹیوب چینل سے کمپنی نے 28 اپریل کو ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنی سب سے طاقتور گلیکسی ڈیوائس متعارف کرانے والی ہے۔

تاہم ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ایونٹ میں کیا پیش کیا جائے گا بس ایک جگمگاتا ڈبا دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ڈبے کا سائز اتنا بڑا ہے کہ بظاہر فون محسوس نہیں ہوتا اور آج تک سام سنگ نے کبھی اپریل میں کوئی فلیگ شپ گلیکسی اسمارٹ فون متعارف بھی نہیں کرایا۔

ایسا امکان ہے کہ کمپنی کی جانب سے نئے گلیکسی بک لیپ ٹاپ کو پیش کیا جارہا ہے۔

کمپنیوں کی ڈیوائسز کی لیکس کے حوالے سے معروف ایون بلاس کے مطابق سام سنگ کی جانب سے 28 اپریل کو 3 نئے گلیکسی لیپ ٹاپ متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سام سنگ نئے لیپ ٹاپس میں انٹیل کا 11 جنریشن ٹائیگر لیک پراسیسر موجود ہوگا جو کمپنی کی سب سے طاقتور ڈیوائس کے ٹیگ لائن سے مطابقت بھی رکھتا ہے۔

یہ لیپ ٹاپس 13.3 سے 15.6 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوں گے اور ان میں سے ایک میں 5 جی کنکٹویٹی موجود ہوگی، جبکہ اس کی اسکرین 360 ڈگری پر گھمائی جاسکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024