• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عاطف اسلم کا رمضان المبارک میں 'سلامِ عاجزانہ' ریلیز کرنے کا اعلان

شائع April 14, 2021
انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں عاطف اسلم  دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے نظر آرہے ہیں—فوٹو: بشکریہ عاطف اسلم انسٹاگرام
انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں عاطف اسلم دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے نظر آرہے ہیں—فوٹو: بشکریہ عاطف اسلم انسٹاگرام

پاکستان کے مقبول گلوکار عاطف اسلم نے گزشتہ برس رمضان المبارک میں اسما الحسنیٰ پڑھے تو بہت زیادہ پسند کیے گئے تھے اور اب انہوں نے اس رمضان میں ریلیز کے لیے نئی پیشکش کا اعلان کردیا۔

عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس ماہِ مقدس میں اپنی نئی پیشکش 'سلامِ عاجزانہ' ریلیز کریں گے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں عاطف اسلم دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے نظر آرہے ہیں جبکہ دوسرے تصویر میں وہ دیگر افراد کے ہمراہ سلام پیش کرتے دکھائی دیے۔

مزید پڑھیں: عاطف اسلم کی آواز میں اذان سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے 'سلامِ عاجزانہ' کی ریلیز سے متعلق کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا بلکہ کہا ہے کہ یہ جلد ریلیز ہوگا۔

عاطف اسلم ماضی میں حمد باری تعالیٰ اور قوالی بھی پیش کرچکے ہیں، جو کوک اسٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے ریلیز کی گئیں تھیں۔

گزشتہ برس اپریل میں یوٹیوب، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر عاطف اسلم کی جانب سے اذان دینے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی جو بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی۔

3 منٹ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت ہی کم وقت میں لاکھوں بار دیکھا گیا تھا اور لوگوں نے انہیں بہت سراہا تھا۔

کوک اسٹوڈیو نے گزشتہ برس عاطف اسلم کی آواز میں 'اسما الحسنیٰ' ریلیز کیے تھے جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں سال 2019 میں کوک اسٹوڈیو کے بارہویں سیزن کا آغاز ہی عاطف اسلم کی جانب سے پڑھی گئی مقبول حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ سے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کی آواز میں سحر انگیز حمد کے ساتھ کوک اسٹوڈیو کا آغاز

’وہی خدا ہے‘ کو استاد نصرت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے علاوہ بھی دیگر افراد نے پڑھا ہے مگر عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی گئی اس حمد کی بہت تعریفیں کی گئی تھیں۔

2015 میں کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں بھی عاطف اسلم نے تاجدار حرم قوالی کو منفرد انداز میں بڑھ کر مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔

تاجدار حرم کو بھی ابتدائی طور پر معروف قوال غلام فرید صابری نے گایا تھا، اس کے بعد ان کے فرزند امجد علی صابری نے بھی اسے گایا تھا جبکہ عاطف اسلم کے علاوہ بھی دیگر گلوکاروں نے اس قوالی کو گایا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024