• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سمیع خان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے

شائع April 14, 2021
سمیع خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی  گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں کو کورونا وائرس کا شکار ہونے سے متعلق بتایا—فوٹو:انسٹاگرام
سمیع خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں کو کورونا وائرس کا شکار ہونے سے متعلق بتایا—فوٹو:انسٹاگرام

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے مقبول اداکار سمیع خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کی لپیٹ میں آگئے۔

سمیع خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں کو کورونا وائرس کا شکار ہونے سے متعلق بتایا۔

اداکار نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر قرآنی آیت ترجمے کے ساتھ شیئر کی تھی اور اس کے کیپشن میں مداحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع دی۔

مزید پڑھیں: بشریٰ انصاری کی بہن کورونا وائرس سے متاثر

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سمیع خان نے لکھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر پر آئسولیٹ کروں گا۔

سمیع خان نے مزید لکھا کہ 'مجھے آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کی ضرورت ہے'۔

خیال رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ سے لے کر سال 2020 میں اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار علی عباس بھی کورونا وائرس سے متاثر

چند روز قبل سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور اداکارہ سنبل شاہد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

ان سے قبل پاکستانی گلوکار جواد احمد میں دوسری مرتبہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں رواں برس ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس، اداکار علی رحمٰن اور علی عباس کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ دسمبر میں اداکارہ ماہرہ خان اور لیجنڈ ادیب انور مقصود میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024