• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

خون جمنے کی شکایت پر امریکا میں جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کا استعمال بند

شائع April 13, 2021
خون جمنے کی شکایات کے بعد ایک خاتون ہلاک بھی ہوگئیں، رپورٹ—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
خون جمنے کی شکایات کے بعد ایک خاتون ہلاک بھی ہوگئیں، رپورٹ—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

امریکی حکام نے خون جمنے یا گاڑھا کرنے کی شکایات کے بعد جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز کورونا ویکسین کے استعمال کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

امریکا کی ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی فوڈ ایند ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے فروری کے اختتام پر جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔

دیگر ویکسینز کے مقابلے میں جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کا ایک ڈوز ہی کورونا سے بچاؤ کے لیے کافی قرار دیا گیا تھا اور امریکا کے بعد یورپ کے متعدد ممالک نے بھی اس کے استعمال کی منظوری دی تھی۔

جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ اس ویکسین کو دیگر ویکسینز کے مقابلے میں صرف فرج کے درجہ حرارت پر تین ماہ تک اسٹاک کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز کووڈ ویکسین محفوظ اور مؤثر قرار

اگرچہ اس ویکسین کے نتائج دوسری ویکسینز کے مقابلے کم افایت والے تھے تاہم ماہرین کا ماننا تھا کہ سنگل ڈوز ہونے کی وجہ سے جانسن اینڈ جانسن کی افادیت دیگر کے مقابلے زیادہ ہے۔

جانسن اینڈ جانسن نے امریکی حکام کو مارچ کے وسط تک 2 کروڑ ڈوز فراہم کیے تھے اور باقی 10 کروڑ ڈوز جون تک فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

تاہم ویکسین کے استعمال کے چند ہفتوں بعد اس کے استعمال کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکی ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی نے ہسپتالوں اور تمام ویکسینیشن سینٹرز کو جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کے استعمال سے روک دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کے استعمال کے بند ویکسین لگوانے والے افراد کے خون جمنے یا گاڑھے ہونے کی شکایات کے بعد اس کے استعمال کو روکنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

رپورٹ میں نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جانسن اینڈ جانسن ویکسین لگوانے والے 6 افراد میں شدید بلٹ کلاٹس یعنی خون جمنے کی شکایات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد اس کے استعمال پر پابندی لگائی گئی۔

مزید پڑھیں: امریکا میں جانسن اینڈ جانسن کی کووڈ ویکسین کے استعمال کی منظوری

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن 6 افراد میں بلڈ کلاٹس یعنی خون جمنے کی شکایات تھیں، ان میں سے ایک خاتون ہلاک ہوگئیں تھیں جب کہ دوسری کو انتہائی تشویش ناک حالت مین ہسپتال پہنچایا گیا تھا۔

ویکسین میں بلڈ کلاٹس کی شکایات سامنے آنے اور اس کے استعمال کی بندش کے بعد جانسن اینڈ جانسن کے مارکیٹ شیئر میں 3 فیصد تک کمی بھی دیکھی گئی۔

جانسن اینڈ جانسن سے قبل فائزر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین سمیت دیگر ویکسینز میں بھی دنیا کے مختلف ممالک میں یہی شکایات سامنے آئی تھیں اور ایسے ممالک میں کچھ ہفتوں کے لیے ویکسین کے استعمال کو روک دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024