• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

دنیا صرف وبا سے لڑ رہی، ہم کورونا اور کرینہ سے لڑرہے ہیں، عامر خان

شائع April 13, 2021
دونوں 9 سال قبل 2012 میں تلاش میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے—اسکرین شاٹ
دونوں 9 سال قبل 2012 میں تلاش میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے—اسکرین شاٹ

گزشتہ ماہ 24 مارچ کو کورونا کا شکار ہونے والے بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا صرف ایک وبا سے لڑ رہی ہے جب کہ وہ اور ان کی ٹیم کورونا اور کرینہ دونوں سے لڑ رہے ہیں۔

عامر خان ان دنوں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں، جب کہ اس سے قبل وہ اپنی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ 2020 کے آغاز میں ہی شروع ہوگئی تھی مگر پھر دنیا بھر میں کورونا پھیلنے کی وجہ سے ان کی شوٹنگ تاخیر میں ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

بعد ازاں ان کی فلم کی ہیروئن کرینہ کپور حاملہ ہوگئیں، جس کی وجہ سے ان کی فلم کی شوٹنگ مزید چند ماہ کے لیے مؤخر کردی گئی تھی۔

کرینہ کپور کے ہاں رواں برس فروری میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں چند ماہ تک شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

کورونا کی وبا اور پھر کرینہ کپور کے ہاں بچے کی پیدائش کی وجہ سے اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی تاخیر پر عامر خان نے حال ہی میں ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کرینہ کپور کو فلم کی تاخیر کا ایک سبب قرار دیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق عامر خان کے فین یوٹیوب چینل پر حال ہی میں جاری کی گئی مختصر ویڈیو میں عامر خان نے ’لال سنگھ چڈھا‘ کی تاخیر کا سبب کورونا اور کرینہ کو قرار دیا۔

عامر خان نے کہا کہ انہیں اُمید تھی کہ ان کی فلم 2020 کے کرسمس پر جاری کی جائے گی مگر ایسا نہیں ہوسکا اور اب ان کا منصوبہ ہے کہ لال سنگھ چڈھا کو 2021 کے کرسمس تک ریلیز کردیا جائے۔

مختصر ویڈیو میں عامر خان نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ میں تاخیر کے متعدد اسباب ہیں، جن میں کورونا کی وبا بھی شامل ہے اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں انہوں نے کرینہ کپور کو بھی فلم کی تاخیر کا ایک سبب قرار دیا۔

عامر خان نے کہا کہ اس وقت جہاں پوری دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے، وہیں وہ اور ان کی ٹیم کرینہ اور کورونا دونوں سے لڑ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر خان کی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں عامر خان اور کرینہ کپور 9 سال بعد ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

عامر خان گزشتہ 20 دن سے کورونا کے باعث قرنطینہ میں ہیں—فائل فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
عامر خان گزشتہ 20 دن سے کورونا کے باعث قرنطینہ میں ہیں—فائل فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

اس سے قبل عامر خان اور کرینہ کپور نے 2012 کی فلم ’تلاش‘ اور 2009 کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیئٹس‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

’لال سنگھ چڈھا‘ کو عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ پروڈیوس کر رہی ہیں جب کہ اس کی کہانی اتل کلکرنی نے لکھی ہے اور اس کی ہدایات ادویت چندن نے دی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں عامر خان اور کرینہ کپور کے علاوہ مونا سنگھ اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں تاہم فوری طور پر دوسرے اداکاروں کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

’لال سنگھ چڈھا‘ ہولی وڈ کی 1994 کی معروف فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندو ریمیک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024