• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'مسز سری لنکا' کی اہلیت پر تنازع، تاج پہنا کر واپس لے لیا گیا

شائع April 7, 2021
2019 کی فاتح نے پشپیکا ڈی سلوا کو پہنایا گیا  تاج اتارا—فوٹو: بی بی سی
2019 کی فاتح نے پشپیکا ڈی سلوا کو پہنایا گیا تاج اتارا—فوٹو: بی بی سی

ایشیائی ملک سری لنکا میں 'مسز سری لنکا' کا اعزاز کرنے والی حسینہ کی اہلیت پر تنازع کے باعث انہیں تاج پہنانے کے بعد واپس لے لیا گیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فاتح قرار دی جانے والی حسینہ پشپیکا ڈی سلوا نے اتوار (3 اپریل) کو سری لنکا میں ہونے والی ایک تقریب میں 'مسز سری لنکا' کا اعزاز جیتا تھا۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

تاہم کچھ ہی دیر بعد 2019 کی فاتح کیرولین جیوری نے پشپیکا ڈی سلوا کو پہنایا گیا تاج اتار دیا کہ پشپیکا چونکہ طلاق یافتہ ہیں لہٰذا وہ اس اعزاز کے لیے اہل نہیں ہیں۔

انہوں نے شرکا کو بتایا تھا کہ 'مقابلے کے قواعد کے مطابق طلاق یافتہ خاتون اس کا حصہ نہیں بن سکتیں لہذا وہ دوسرے نمبر پر پہنچنے والی خاتون کو تاج پہنارہی ہیں'۔

انہوں نے رنر اپ کو مسز سری لنکا کا تاج پہنایا تھا جبکہ پشپیکا ڈی سلوا کو ویڈیو میں روتے ہوئے اسٹیج سے جاتے دیکھا گیا۔

تنازع کے بعد مقابلہ حسن کے منتظمین کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ پشپیکا ڈی سلوا مطلقہ نہیں ہیں جس کے بعد اب انہیں اعزاز واپس کردیا۔

مقابلہ حسن کے ججز نے 3 اپریل کو رات کو کولمبو کے تھیٹر میں منعقد ہونے والے مسز سری لنکا کے فائنل میں پشپیکا ڈی سلوا کو 2021 کی فاتح قرار دیا تھا۔

منتظیمن نے پشپیکا سے معذرت کی ہے جن کے مطابق انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کی ہے لیکن وہ طلاق یافتہ نہیں ہیں۔

فیس بک پر شیئر کی گئی پوسٹ میں پشپیکا نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ واقعے کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹیں آئیں جس کے بعد وہ ہسپتال گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے ان کی بے عزتی کی گئی وہ اس پر قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

پشپیکا ڈی سلوا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج میری طرح کئی سنگل مدرز ہیں جو سری لنکا میں مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاج میں ان خواتین کے نام کرتی ہوں، ان سنگل مدرز کے نام جو اپنے بچوں کو تنہا پالنے کے لیے مشکلات برداشت کرتی ہیں۔

مسز سری لنکا ورلڈ کے نیشنل ڈائریکٹر چندی مال جیا سنگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ پشپیکا ڈی سلوا کا منگل کے روز تاج واپس کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوسی ہوئی، کیرولین جیوری نے اسٹیج پر پشپیکا کے ساتھ جو سلوک کیا وہ ذلت آمیز تھا اور مسز ورلڈ آرگنائزیشن نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس نے کیرولین جیوری اور چندی مال جیا سنگھ سے مذکورہ واقع کی پوچھ گچھ کی ہے۔

خیال رہے کہ مسز سری لنکا کا مقابلہ حسن ایشیائی ملک میں ہونے والا ایک بڑا مقابلہ ہے، جس کی تقریب میں سری لنکا کی وزیراعظم نے بھی بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024