• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کترینہ کیف سمیت 3 بولی وڈ فنکاروں میں کووڈ 19 کی تشخیص

شائع April 6, 2021
— فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
— فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

بھارت میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے نتیجے میں بولی وڈ فنکاروں میں کووڈ 19 کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

اب کترینہ کیف، وکی کوشال اور بھومی پڈنیکر بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جو کووڈ 19 کا شکار ہوگئے ہیں۔

کترینہ کیف نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اس بات کی تصدیق کی کہ ان میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ 'مجھ میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے فوری بعد گھر میں قرنطینہ میں چلی گئی ہوں، میں اپنے ڈاکٹروں کے تجویز کردہ تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کررہی ہوں، مجھ سے رابطے میں رہنے والے ہر فرد سے میری درخواست ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ فوری کروا لیں'۔

اس سے قبل 5 اپریل کو اداکار وکی کوشال میں بھی کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی۔

وکی کوشال اور کترینہ کیف کے درمیان رومانوی تعلق کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

وکی کوشال نے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں کووڈ 19 کی تشخیص کے بارے میں بتایا تھا اور خود کو گھر تک محدود کرلیا تھا۔

کترینہ کیف اور وکی کوشال کے ساتھ ساتھ اداکارہ بھومی پڈنیکر میں بھی 5 اپریل کو کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی تھی۔

ان تینوں سے قبل گزشتہ دنوں بھارت کے کئی اداکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اکشے کمار، عامر خان، کارتک آریان، گووندا، فاطمہ ثنا شیخ، پریش راول، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور دیگر میں حالیہ دنوں میں کووڈ کی تشخیص ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024