• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

خون سے لکھی صبا قمر کی ’اک ادھوری پیار کی کہانی‘

شائع April 6, 2021
صبا قمر کے گانے کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
صبا قمر کے گانے کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ صبا قمر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے بنائے گئے پہلے گانے ’اک ادھوری لو اسٹوری،چنگاریاں‘ کو یوٹیوب پر ریلیز کردیا۔

صبا قمر نے 5 اپریل کو اپنی سالگرہ منائی اور بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی 37 ویں سالگرہ منائی۔

صبا قمر نے سالگرہ سے قبل ہی ’چنگاریاں‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گانے کو وہ اپنی سالگرہ پر ریلیز کریں گی اور اب انہوں نے گانے کو جاری کردیا۔

’اک ادھوری لو اسٹوری، چنگاریاں‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے گانے میں صبا قمر کو زندگی کے مزے لوٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کی میوزک ویڈیو 'چنگاریاں' کب ریلیز ہوگی؟

گانے میں مصطفیٰ زاہد نے آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ گانے کو انہوں نے سعد سلطان کے ساتھ مل کر ترتیب دیا ہے۔

گانے میں صبا قمر کے ساتھ عماد عرفانی کو بھی دکھایا گیا ہے جب کہ ویڈیو میں صبا قمر کو زیادہ تر پانی میں تیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

گانے کو جاری کرتے ہوئے صبا قمر نے لکھا کہ انہوں نے ’اک ادھوری پیار کی کہانی، چنگاریاں‘ کو بنانے میں اپنا خون، پسینہ اور دل ایک کردیا، جس کی وجہ سے انہیں مذکورہ گانا بہت عزیز ہے۔

اداکارہ نے مداحوں کو پیغام دیا کہ چوں کہ انہوں نے گانے کی تیاری میں خون، پسینہ اور دل ایک کردیا تو انہیں یقین ہے کہ مذکورہ گانا انہیں ان کی طرح ضرور پسند آئے گا۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کا بھی یوٹیوب چینل لاؤنچ کرنے کا اعلان

اداکارہ نے لکھا کہ وہ اپنی سالگرہ اور یوٹیوب کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اس گانے کو ریلیز کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ صبا قمر نے گزشتہ برس اپریل میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران یوٹیوب چینل لاؤنچ کیا تھا اور انہوں نے پہلی ویڈیو 21 اپریل 2020 کو جاری کی تھی۔

صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر گزشتہ ایک سال میں صرف 6 ہی ویڈیوز جاری کی ہیں، جن میں سے آخری ویڈیو کو انہوں نے 5 اپریل 2021 کو جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کے یوٹیوب چینل کی پہلی قسط سامنے آگئی

صبا قمر نے یوٹیوب پر 8 ماہ بعد ویڈیو جاری کی ہے، انہوں نے آخری بار جولائی 2020 میں ایک مزاحیہ ویڈیو کو یوٹیوب پر جاری کیا تھا، جسے اب تک 5 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

صبا قمر کے گانے کی ویڈیو کو 20 گھنٹے کے دوران 50 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا اور لوگوں نے ان کی ویڈیو کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024