• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیراعظم نے دیو سائی میں پہلی سکی ٹویورس کی تصاویر شیئر کردیں

شائع April 6, 2021
—فوٹو: وزیر اعظم عمران خان ٹوئٹر اکاؤنٹ
—فوٹو: وزیر اعظم عمران خان ٹوئٹر اکاؤنٹ

وزیر اعظم عمران خان نے موسم سرما میں دیوسائی کے برف زاروں کی ہموار چٹانوں پر کی جانے والی پہلی سکی ٹریورس کے تصاویر شیئر کی ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کی سیاحت اور اسکیئنگ ریزارٹس کے امکانات کی دریافت کے سلسلے میں دیوسائی کے برف زاروں کی ہموار چٹانوں پر سرما میں کی جانے والی پہلی سکی ٹریورس کے مناظر ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ہے اور اس ضمن میں ان کے حوصلہ افزا بیانات سامنے آتے رہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہمیں سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: سیاحتی مقامات کے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا، وزیراعظم

انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت پاکستان میں جتنی سیاحت ہے پہلے کبھی نہیں تھی، باہر سے جو سیاح تھے ان کی تعداد اتنی زیادہ نہیں تھی لیکن مقامی سیاحوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے اور گرمیوں میں شمالی علاقہ جات میں رش ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں سیاحت کے فروغ کے لیے موزوں و موافق ماحول پیدا کرنے کے لیے اگست 2020 میں وزیر اعظم عمران خان نے سیاحت کے حوالے سے حکومتی ترجیحات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی قومی رابطہ کمیٹی برائے سیاحت تشکیل دی تھی۔

عمران خان نے معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسوس ڈیولپمنٹ زلفی بخاری کو قومی رابطہ کمیٹی برائے سیاحت کا کنوینر نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیاحت کھلی رہنے کا انحصار ہم سب ہے، زلفی بخاری

کمیٹی کا مقصد سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ٹھوس سفارشات مرتب کرنا تھا۔

اس سے قبل معروف کاروباری میگزین فوربز میں شائع ایک آرٹیکل میں 2020 میں سفر کے لیے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل کیا گیا تھا۔

معروف ٹریول ایجنسی وائلڈ فرنٹیئرز کا حوالہ دیتے ہوئے میگزین نے نشاندہی کی تھی کہ لوگوں میں پاکستان کی جانب سفر کرنے کی دلچسپی بڑھ رہی ہے بالخصوص برطانوی شہزادہ اور شہزادی کے حالیہ دورے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کے انفرا اسٹرکچر میں بہت بہتری آئی ہے، نئی سڑکیں، نئے ٹنلز (سرنگوں) کی وجہ سے سفر کا وقت بھی کم ہوگیا ہے جبکہ خطے میں نئے پرتعیش ہوٹل بھی کُھل رہے ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024