• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

80 سال اور اس سے معمر شہریوں کو ان کے گھروں میں ویکسین لگانے کا فیصلہ

شائع April 6, 2021
اسد عمر نے عوام پر زور دیا کہ اپنے آپ کو ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں—فائل فوٹو: رائٹرز
اسد عمر نے عوام پر زور دیا کہ اپنے آپ کو ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں—فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ 80 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کو ان کے گھروں میں کووِڈ 19 کی ویکسین لگائی جائے گی، یہ سہولت آئندہ چند روز میں دستیاب ہوگی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ تقریباً 10 لاکھ کے قریب افراد کو اس مہلک وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگ چکی ہے پاکستان کو اپنی 75 فیصد آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں ایک دہائی کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 3 اپریل تک 9 لاکھ 36 ہزار 383 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے جس میں سے 2 لاکھ 65 ہزار 831 کو گزشتہ ہفتے ہیں ویکسین لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی ایک خوراک والی 'کین سینو' ویکسین 5 اپریل سے لگائی جائے گی، این سی او سی

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر جو روزانہ این سی او سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 80 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کو ان لے گھروں میں ویکسینیٹ کیا جائے گا۔

نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا اور صوبوں پر زور دیا گیا ہے کہ اس پر عمل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بزرگ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کیوں کہ معمر افراد کے لیے ویکسینیشین سینٹر پہنچنا اور قطار میں انتظار کرنا مشکل ہے، انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں یہ اور بھی مشکل ہوجائے گا۔

اسد عمر نے ایک مرتبہ پھر عوام پر زور دیا کہ اپنے آپ کو ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں۔

مزید پڑھیں: فیس ماسکس اور وینٹی لیشن کووڈ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے زیادہ مؤثر

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد کے ایک ویکسینیشین سینٹر کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ ہم اب تک 9 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں اور چند ہی روز میں 10 لاکھ کی سطح عبور کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھقا کہ اب ہر 65 سال سے زائد عمر کا شہری واک ان ویکسینیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور بتدریج ہم اسے کم عمر افراد کے لیے بھی متعارف کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امراض قلب میں مبتلا افراد پوچھ رہے ہیں کہ کیا انہیں ویکسین لگوانی چاہیے تو اس کا جواب یہ ہے کہ بالکل لگوانی چاہیے کیوں کہ محفوظ ہے۔

بلوم برگ کی ایک تحقیق کے مطابق پاکستان کو اپنی 75 فیصد آباد کو ویکسین لگانے کے لیے 10 سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے 3 ہسپتالوں میں کورونا ویکسین ‘اسکینڈل‘ سامنے آگیا

یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا تھا کہ 18 سال سے زائد عمر کے ایک کروڑ پااکستانی ویکسینیشن کے اہل ہوں گے اور اس میں سے 75 فیصد کو رواں سال کے اواخر تک ویکسین لگا دی جائے گی۔

تحقیق کے مطابق پاکستان، یوکرین، ایران اور بنگلہ دیش کو اپنی 75 فیصد آبادی کی ویکسینیشن میں 10 سال کا عرصہ، فلپائن کو 4 سال، بھارت کو 4 سال اور ارجنیٹنا کو 3 سال لگے گیں۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ترکی، برازیل، جرمنی، فرانس، اسپین اور اٹلی کو اس کام میں ایک سال جبکہ امریکا، برطانیہ، اسرائیل اور چلی سمیت کچھ ممالک ک 75 فیصد آبادی کی ویکسینیشن میں ایک سال سے بھی کم وقت لگے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024