• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کی تقریبات

شائع April 5, 2021

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار روایتی جوش و خروش اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔

ایسٹر کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں عیسائی برادری نے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات میں شرکت کی اور پاکستان بھر میں موجود گرجا گھروں کو سجایا بھی گیا۔

مسیحی برادری کے تہوار، ایسٹر کی تقریبات کے موقع پر ملک کے تمام گرجا گھروں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

مسیحی برادری یہ مذہبی تہوار 2 ہزار سال قبل یروشلم میں پیش آئے واقعے کی یاد میں مناتی ہے۔

اسی طرح دنیا بھر میں ایس او پیز کے ساتھ ایسٹر کا تہوار گزشتہ برس کے مقابلے میں تھوڑے بہتر انداز میں منایا گیا جو گزشتہ برس عالمی وبا کی وجہ سے انتہائی محدود پیمانے پر منایا گیا۔

کراچی میں بھی مسیحی برادری نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ایسٹر کی خوشی منائی —فوٹو:اے ایف پی
کراچی میں بھی مسیحی برادری نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ایسٹر کی خوشی منائی —فوٹو:اے ایف پی
کوئٹہ کی بیتھل میموریل چرچ میں ایسٹر کی تقریبات منعقد ہوئیں — فوٹو:اے ایف پی
کوئٹہ کی بیتھل میموریل چرچ میں ایسٹر کی تقریبات منعقد ہوئیں — فوٹو:اے ایف پی
پشاور میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا —فوٹو:اے پی
پشاور میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا —فوٹو:اے پی
لاہور میں بڑوں سمیت بچوں نے بھی ایسٹر کا تہوار جوش و خروش سے منایا — فوٹو:اے پی
لاہور میں بڑوں سمیت بچوں نے بھی ایسٹر کا تہوار جوش و خروش سے منایا — فوٹو:اے پی
چین میں بھی مسیحی برادری نے روایتی انداز میں یہ تہوار منایا — فوٹو:رائٹرز
چین میں بھی مسیحی برادری نے روایتی انداز میں یہ تہوار منایا — فوٹو:رائٹرز
مسیحی برادری یہ مذہبی تہوار 2 ہزار سال قبل یروشلم میں پیش آئے واقعے کی یاد مناتی ہے —فوٹو:رائٹرز
مسیحی برادری یہ مذہبی تہوار 2 ہزار سال قبل یروشلم میں پیش آئے واقعے کی یاد مناتی ہے —فوٹو:رائٹرز
کورونا کے باعث پرتگال میں محدود پیمانے پر ایسٹر کا تہوار منایا گیا 
—فوٹو:رائٹرز
کورونا کے باعث پرتگال میں محدود پیمانے پر ایسٹر کا تہوار منایا گیا —فوٹو:رائٹرز
جمہوریہ چیک میں لوگوں نے مختلف ماسکس پہن کر ایسٹر کی تقریبات میں شرکت کی —فوٹو:رائٹرز
جمہوریہ چیک میں لوگوں نے مختلف ماسکس پہن کر ایسٹر کی تقریبات میں شرکت کی —فوٹو:رائٹرز
جرمنی میں خواتین روایتی انداز میں تہوار مناتی نظر آئیں—فوٹو:رائٹرز
جرمنی میں خواتین روایتی انداز میں تہوار مناتی نظر آئیں—فوٹو:رائٹرز
ویٹیکن میں بھی وبا کے باعث لگاتار دوسرے سال ایسٹر کی تقریبات کا انعقاد محدود پیمانے پر کیا گیا —فوٹو:اے پی
ویٹیکن میں بھی وبا کے باعث لگاتار دوسرے سال ایسٹر کی تقریبات کا انعقاد محدود پیمانے پر کیا گیا —فوٹو:اے پی
برطانیہ میں بھی ایسٹر کے موقع پر ماسک کے استعمال اور ایس او پیز کو یقینی بنایا گیا —فوٹو:رائٹرز
برطانیہ میں بھی ایسٹر کے موقع پر ماسک کے استعمال اور ایس او پیز کو یقینی بنایا گیا —فوٹو:رائٹرز