• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ اداکار گووندا بھی کورونا وائرس سے متاثر

شائع April 4, 2021
گووندا اس وقت گھر میں قرنطینہ میں ہیں— فائل فوٹو: انسٹاگرام
گووندا اس وقت گھر میں قرنطینہ میں ہیں— فائل فوٹو: انسٹاگرام

ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے اداکاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اب بولی وڈ اداکار گووندا بھی کووڈ-19 سے متاثر ہوگئے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اداکار میں کورونا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی۔

سنیتا آہوجا حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئی تھیں، انہوں نے بتایا کہ 'ہمیں آج (4 اپریل کو) ہی رپورٹ موصول ہوئی اور گووندا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے'۔

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار بپی لہری بھی کورونا کا شکار ہوگئے

انہوں نے بتایا کہ 'گووندا ٹھیک ہیں، ان میں وائرس کی کم علامات ظاہر ہوئی ہیں اور وہ اس وقت گھر میں قرنطینہ میں ہیں'۔

— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

گووندا کی اہلیہ نے بتایا کہ 'ہم مسلسل ڈاکٹر سے رابطے میں ہیں جو ہماری رہنمائی کررہے ہیں اور وائرس کی علامات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ 'گووندا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہم سب نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا اور عملے سمیت گھر میں موجود تمام افراد کے نتائج منفی آئے'۔

گووندا کے ترجمان نے کہا کہ 'بے انتہا احتیاط کے باوجود بدقسمتی سے گووندا آہوجا کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکار پریش راول بھی کورونا وائرس کا شکار

انہوں نے بھی کہا کہ' اداکار میں وائرس کی علامات کم ظاہر ہوئی ہیں اور وہ گھر میں قرنطینہ میں ہیں'۔

ترجمان نے کہا کہ 'سنیتا آہوجا گزارش کرتی ہیں کہ جو افراد گزشتہ چند روز میں گووندا سے ملے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں'۔

— فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
— فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

خیال رہے کہ 57 سالہ بولی وڈ اداکار 2019 میں فلم 'رنگیلا راجا' میں آخری بار نظر آئے تھے اور اس کے بعد وہ کئی ریئلٹی شوز میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: بوائے فرینڈ کے صحت یاب ہوتے ہی عالیہ بھٹ کورونا کا شکار ہوگئیں

گووندا سے قبل آج صبح ہی اکشے کمار نے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی اور ان سے قبل عالیہ بھٹ بھی وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔

31 مارچ کو بھارتی موسیقار و گلوکار بپی کہری کو کورونا وائرس کی علامات کی تشخیص کے بعد ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان دنوں عامر خان، پریش راول، کارتک آیان، نکی تمبولی، فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔

علاوہ ازیں ان سے قبل اداکار رنبیر کپور، نیتو کپور، ورون دھون، راکول پریت سنگھ، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن، ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024