• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرادیا

شائع April 3, 2021
رابی پیرزادہ نے مختلف رینج کے عبایہ متعارف کرادیے—فوٹو: انسٹاگرام
رابی پیرزادہ نے مختلف رینج کے عبایہ متعارف کرادیے—فوٹو: انسٹاگرام

نومبر 2019 میں ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنا ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرادیا۔

رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد پینٹنگ و آرٹ ورک کا کام شروع کیا تھا اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے آرٹ ورک کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

رابی پیرزادہ نے دیگر لوگوں کے ہمراہ ’چھوٹی سی بات‘ نامی ایک ویب سائٹ پر بھی متعارف کرائی تھی، جب کہ وہ گلوکاری کے بعد نعت و حمد بھی پیش کرتی دکھائی دیں۔

طویل عرصے سے گلوکاری و شوبز سے دور رہنے والی رابی پیرزادہ نے بعد ازاں اپنے نام سے ہی فلاحی تنظیم بھی متعارف کرائی تھی، جس کے تحت وہ غریب خاندانوں اور خواتین کی مدد کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:رابی پیرزادہ کا مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان

رابی پیرزادہ نے جنوری 2021 میں فاؤنڈیشن کا آغاز کیا، جس کے تحت اب تک 2 ہزار سے زائد خاندانوں کی مدد کی جا چکی ہے، جب کہ 60 سے زائد خواتین کو مالی طور پر بااختیار بھی بنایا گیا ہے۔

رابی پیرزادہ کی جانب سے فاؤنڈیشن کے آغاز کے بعد ’عبایہ‘ برانڈ بھی متعارف کرادیا گیا، جس کے تحت نہ صرف دیدہ زیب و فیشن ایبل ’عبایہ‘ اور ’حجاب‘ فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں بلکہ اسی برانڈ کے تحت تسبیح سمیت دیگر چیزیں بھی فروخت کے لیے پیش کردی گئیں۔

رابی پیرزادہ نے ’حیا بائے رابی‘ کے نام سے ’عبایہ‘ برانڈ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے تحت نہ صرف پاکستانی بلکہ مشرق وسطی انداز کے عبایہ بھی متعارف کرائے گئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کی 'چھوٹی سی بات' کا آغاز

’حیا بائے رابی‘ کے تحت فروخت کے لیے پیش کیے گئے عبایوں کی قیمت ساڑھے تین ہزار روپے سے 8 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے اور انہیں مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

’حیا بائے رابی‘ کے تحت ہی تسبیح اور جائے نماز (مصلہ) بھی پیش کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024