• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آمنہ الیاس قرنطینہ سے نکل آئیں

شائع April 3, 2021
اداکارہ دو ہفتوں سے قرنطینہ میں تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ دو ہفتوں سے قرنطینہ میں تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس گزشتہ ماہ 22 مارچ کو کورونا کا شکار ہوگئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

قرنطینہ کے دوران بھی اداکارہ نے مختلف پوسٹس کرکے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان میں زیادہ علامات نہیں ہیں۔

آمنہ الیاس نے قرنطینہ کے دوران ایک مختصر ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے منفرد انداز میں بتایا تھا کہ ان کے چکھنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے اور وہ گھر میں بوریت کی زندگی گزار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آمنہ الیاس بھی کورونا وائرس کا شکار

ویڈیو میں مزاحیہ انداز میں انہوں نے کہا تھا کہ نہ تو وہ گھر سے باہر جاکر کسی سے مل سکتی ہیں اور نہ کوئی ان سے ملنے آسکتا ہے۔

قرنطینہ کے دوران ہی انہوں نے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے بھجوائے گئے تحائف کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی تھی اور دوستوں کو مزاحیہ انداز میں پیغام دیا تھا کہ لازمی نہیں ہے کہ بیمار شخص کو صرف پھول ہی بھجوائے جائیں، اسے نقد رقم اور گاڑی سمیت دیگر قیمتی تحائف بھی بھجوائے جا سکتے ہیں۔

اداکارہ نے 6 دن قبل بھی قرنطینہ سے اپنی تصویر شیئر کی تھی، جس کے بعد اداکارہ و ماڈل نے ساتھی اداکار داور محمود کے ساتھ بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

لیکن اب انہوں نے گاڑی چلانے کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس سے خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید وہ قرنطینہ سے باہر نکل آئی ہیں اور وہ صحت مند ہوگئیں، تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

آمنہ الیاس نے کار چلانے کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ساتھ سفر کرنے والی خاتون کو جھاڑ پلاتی سنائی دیتی ہیں کہ کون کہتا ہے کہ لڑکیاں ٹھیک سے ڈرائیونگ نہیں کرتیں اور وہ گاڑیاں ’ٹھوک‘ دیتی ہیں۔

ویڈیو میں آمنہ الیاس کو ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ساتھ ہی ویڈیو میں ان کی گاڑی کسی چیز سے ٹکراتے ہوئے دکھائی گئی ہے، تاہم یہ نہیں دکھایا گیا کہ ان کی گاڑی کس چیز سے ٹکرائی۔

آمنہ الیاس نے مذکورہ ویڈیو کے ساتھ ’اوور کانفیڈنس الرٹ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور ان کی ویڈیو کو داور محمود سمیت دیگر افراد نے پسند بھی کیا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آمنہ الیاس کی جانب سے شیئر کی گئی مذکورہ ویڈیو پرانی ہے یا پھر وہ کورونا سے صحت یاب ہوکر قرنطینہ سے نکل آئیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کورونا سے صحت یاب ہوگئی ہیں اور انہوں نے قرنطینہ سے نکلنے کے بعد مذکورہ ویڈیو بنائی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024