• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

شائع April 1, 2021
عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کی ضرورت ہے—فوٹو: عثمان مختار انسٹاگرام
عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کی ضرورت ہے—فوٹو: عثمان مختار انسٹاگرام

'انا' اور 'ثبات' جیسے ڈراموں سے مقبولیت حاصل کرنے والے پاکستانی اداکار عثمان مختار نے اپنی دوست زنیرہ انعام خان سے شادی کرلی۔

عثمان مختار نے فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو 31 مارچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق بتایا۔

اداکار نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ 'زنیرہ انعام خان آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھے اس کرہ ارض کا خوش قسمت ترین شخص بنادیا'۔

مزید پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر، اداکار عثمان مختار بھی شکار ہوگئے

انہوں نے لکھا کہ ایک طویل عرصے سے میں نے ایسی خوشی محسوس نہیں کی۔

عثمان مختار نے لکھا کہ 'آپ اس وقت میرے ساتھ کھڑی رہیں جب میں غمگین تھا اور میرے خوشی کے لمحوں کو بڑھایا، آپ میرا سہارا بنیں، میں خوش نصیب ہوں'۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں دنیا کو بتاتے ہوئے لکھا کہ 'ڈیئر ورلڈ، میں نے سماجی فاصلے پر مبنی ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کرلی'۔

عثمان مختار نے بتایا کہ ان کی شادی کی تقریب کا انعقاد 2 اپریل کو ہونا تھا لیکن یکم اپریل سے نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیں تقریب پہلے منعقد کرنی پڑی۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ تقریب سے قبل ان کا کورونا ٹیسٹ ہوا اور انہوں نے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر بھی عمل کیا۔

عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عثمان مختار 11 دن میں کورونا سے صحت یاب

اداکار عثمان مختار نے اپنے نکاح کی تقریب میں سفید رنگ کا کرتا شلوار پہنا اور ان کی اہلیہ روایتی عروسی لباس میں ملبوس نظر آئیں۔

عثمان مختار کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں نکاح کے وقت دونوں ماسک پہنے ہوئے بھی نظر آئے۔

ان کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے موقع پر مداحوں سمیت اداکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ
—فوٹو:اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ گزشتہ برس مختلف اداکاراؤں کی شادی کے بعد عثمان مختار کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ یہ جس اداکارہ کے ساتھ آتے ہیں اس کی شادی ہوجاتی ہے۔

عثمان مختار نے پہلا ڈراما ’انا‘ نیمل خاور کے ساتھ کیا تھا جس کے فوراً بعد نیمل کی اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی تھی، اس ڈرامے میں مداحوں نے دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا تھا۔

جس کے بعد وہ گزشتہ برس اداکارہ سارہ خان کے ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے ثبات میں نظر آئے جس میں انہوں نے سارہ، میرال اور عثمان، ڈاکٹر حارث کا کردار ادا کیا اور سارہ خان کی منگنی اور شادی کے بعد بھی ان پر مزاحیہ تبصرے ہوئے تھے۔

عثمان مختار نے اس مذاق کو نہ صرف انجوائے کیا تھا بلکہ اس پر تبصرہ بھی کرتے نظر آئے تھے اور انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’اگلے ڈرامے میں سولو آؤں گا تا کہ میرے بھی ہاتھ رنگے جائے'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024