• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

منیب بٹ کا منال خان اور صبور علی کو شادی کرنے کا مشورہ

شائع March 30, 2021
دونوں اداکاراؤں کے مطابق سوشل میڈیا پر لوگ غلط چیزوں کو زیادہ پھیلاتے ہیں—اسکرین شاٹ
دونوں اداکاراؤں کے مطابق سوشل میڈیا پر لوگ غلط چیزوں کو زیادہ پھیلاتے ہیں—اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکاراؤں صبور علی اور منال خان نے کہا ہے کہ اداکار منیب بٹ کو ان کی شادیوں کی بہت فکر ہے اور وہ انہیں متعدد مرتبہ شادی کرنے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

صبور علی اور منال خان ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں شریک ہوئیں، جہاں دونوں نے نہ صرف شوبز پر کھل کر بات کی بلکہ سوشل میڈیا پر خود کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔

پروگرام میں دونوں نے سوشل میڈیا پر خود کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر بات کی اور کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ لوگ فالتو معاملات پر انہیں کیوں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

منال خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو بولنے کی بہت آزادی ہے، ہر کسی کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ ہر موضوع پر بات کرے، ایسے لوگ مسئلے کی حساسیت کو نہیں سمجھتے، انہیں یہ خیال نہیں آتا کہ ان کی کہی گئی بات کا دوسروں پر کتنا اثر ہوگا اور انہیں یہ علم بھی نہیں ہوتا کہ وہ جس معاملے پر بات کر رہے ہیں، اصل میں وہ کیا معاملہ ہے؟

ایک سوال کے جواب میں صبور علی نے کہا کہ کچھ دن قبل ایمن خان نے انہیں ایک پروگرام کے دوران وزن بڑھانے کا مشورہ دیا تھا اور وہ جانتی ہیں کہ ایمن خان نے انہیں مذاق اور محبت میں مشورہ دیا لیکن لوگوں نے ان کی بات کا مقصد کچھ اور نکالا۔

صبور علی کے مطابق ان کی ایمن خان سے اچھی دوستی ہے اور بعض مرتبہ شوٹنگ کے دوران بھی ایمن خان انہیں بہت ساری چیزیں کھانے کو دیتی ہیں تا کہ ان کا وزن بڑھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ماورا اور صبور علی کو وزن بڑھانے کا مشورہ دینے پر ایمن خان پر تنقید

ایک سوال کے جواب میں منال خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہن ایمن خان کے ساتھ ہی کیریئر کا آغاز کیا تھا مگر محنت اور مواقع ملنے سے ایمن خان آگے نکل گئیں اور انہیں خوشی ہے کہ ان کی بہن ان سے آگے ہیں۔

اسی موضوع پر صبور علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی سجل علی کے ساتھ ہی کیریئر کا آغاز کیا تھا مگر ابتدائی طور پر ان کی اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی اور سجل علی کو اپنی محنت کی وجہ سے اچھے مواقع ملے۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں صبور علی کا کہنا تھا کہ ایمن خان کی شادی کے بعد منال خان پر شادی کرنے کا دباؤ آیا ہے، اسی طرح سجل علی کی شادی کے بعد ان پر بھی شادی کا دباؤ ہے مگر انہوں نے دباؤ کو ذہن پر سوار نہیں کیا۔

اسی سیگمنٹ میں صبور علی کا کہنا تھا کہ وہ کہیں بھی رشتے کے لیے ٹرالی لے کر نہیں گئیں بلکہ دوسرے لوگ ان کے ہاں ٹرالی لے کر آئے ہیں۔

اسی حوالے سے منال خان کا کہنا تھا کہ وہ شادی یا محبت کی پیش کش سے متعلق سوشل میڈیا پر لوگوں کے ذاتی سوالات کے جوابات نہیں دیتیں، کیوں کہ وہ پیغامات دیکھتی ہی نہیں۔

پروگرام کےایک سیگمنٹ میں منال خان نے بہنوئی منیب بٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منیب بٹ ان کا اتنا خیال رکھتے ہیں کہ انہیں بار بار کہتے رہتے ہیں کہ شادی کرلو۔

اسی حوالے سے صبور علی نے بھی انکشاف کیا کہ منیب بٹ نے انہیں متعدد لڑکوں کی تصاویر دکھائیں اور کہا کہ شادی کرلو۔

دونوں اداکاراؤں نے کہا کہ منیب بٹ ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں کہ دونوں کسی نہ کسی سے شادی کرلیں۔

دونوں اداکاراؤں نے بتایا کہ وہ بہنوں کی کامیابی پر نہیں جلتیں—پرومو فوٹو
دونوں اداکاراؤں نے بتایا کہ وہ بہنوں کی کامیابی پر نہیں جلتیں—پرومو فوٹو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024