• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تھرپارکر ہولی کے رنگوں میں رنگ گیا

شائع March 29, 2021 اپ ڈیٹ March 30, 2021

ملک بھر کی طرح سندھ کے ضلع تھرپارکر میں ہولی کے رنگ بکھر گئے جہاں ہندو برادری کی جانب سے اپنا مذہبی تہوار بڑے عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

تھرپارکر میں مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر، چھاچھرو، چیلہار، ڈاھلی، ڈیپلو، کلوئی، کانٹیو، کاسبو سمیت دیگر شہروں میں ہولی کا رنگین تہوار منایا گیا۔

ضلع میں ہولی کی مرکزی تقریب کا انعقاد مٹھی میں سونارا برادری کی جانب کیا گیا جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ہولی کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب لطف اللہ نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے کہا کہ آج کے دور میں تھر کے اس مثالی بھائی چارے اور امن کو بچانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے امن اور بھائی چارے کے لیے نوجوانوں کا اہم کردار ہے اور ہم تھر کی ان روایات کو برقرار رکھنے کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے، تھرپارکر مذہبی ہم آہنگی کے لیے پوری دنیا میں ایک ماڈل ہے۔

سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے خطاب میں کہا کے ہم ہولی کے تہوار پر رواداری، امن اور محبت کے پیغام کو عام کرکے تھر کی صدیوں پرانی روایت بچا کر اپنے ملک کے دشمنوں کو یہی پیغام دے رہے ہیں کہ ہم سب ایک پرامن پاکستانی قوم ہیں۔

ہولی کی تقریب کے شرکا نے ایک دوسرے پر رنگوں کی بارش کی، مٹھائی بانٹ کر ہولی کی مبارک دی، تقریب میں محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جہاں مقامی سطح پر مقبول گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

تھرپارکر میں ہولی کی تقریب میں پی پی پی کے صوبائی رکن نے شرکت کی — فوٹو: امتیاز دھارانی
تھرپارکر میں ہولی کی تقریب میں پی پی پی کے صوبائی رکن نے شرکت کی — فوٹو: امتیاز دھارانی
ہولی کی تقریب میں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا — فوٹو: امتیاز دھارانی
ہولی کی تقریب میں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا — فوٹو: امتیاز دھارانی
رہنماؤں  نے تھرپارکر میں مذہبی ہم آہنگی کو جاری 
 رکھنے پر زور دیا —فوٹو: امتیاز دھارانی
رہنماؤں نے تھرپارکر میں مذہبی ہم آہنگی کو جاری رکھنے پر زور دیا —فوٹو: امتیاز دھارانی
تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی — فوٹو: امتیاز دھارانی
تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے شرکت کی — فوٹو: امتیاز دھارانی
تقریب میں محفل موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا تھا — فوٹو: امتیاز دھارانی
تقریب میں محفل موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا تھا — فوٹو: امتیاز دھارانی
سیکڑوں افراد نے تقریب میں شرکت کی — فوٹو: امتیاز دھارانی
سیکڑوں افراد نے تقریب میں شرکت کی — فوٹو: امتیاز دھارانی
ہندو برادری نے مٹھی سمیت دیگر شہروں میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ تہوار منایا —فوٹو: امتیاز دھارانی
ہندو برادری نے مٹھی سمیت دیگر شہروں میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ تہوار منایا —فوٹو: امتیاز دھارانی
سماجی رہنماؤں نے تھرپارکر میں مذہبی ہم آہنگی کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا — فوٹو: امتیاز دھارانی
سماجی رہنماؤں نے تھرپارکر میں مذہبی ہم آہنگی کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا — فوٹو: امتیاز دھارانی
تقریب میں ہندو برادری کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے افراد بھی شریک تھے— فوٹو: امتیاز دھارانی
تقریب میں ہندو برادری کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے افراد بھی شریک تھے— فوٹو: امتیاز دھارانی

تبصرے (1) بند ہیں

خان عارف جدون Mar 30, 2021 09:33am
تمام ہندو برادری کو دلی مبارک باد