• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ٹُک ٹُک مارچ کیا ہے اور شوبز شخصیات نے اس میں حصہ کیوں لیا؟

شائع March 29, 2021
ایچ ایس وائے نے ناؤ پی ڈی پی کے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ٹُک ٹُک مارچ کی میزبانی کی— فوٹو: انسٹاگرام
ایچ ایس وائے نے ناؤ پی ڈی پی کے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ٹُک ٹُک مارچ کی میزبانی کی— فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر آج کراچی کے علاقے صدر میں واقع پیپلز اسکوائر پر پاکستانی شوبز شخصیات کی تصاویر اور ویڈیوز گردش کررہی ہیں۔

گزشتہ روز ان شخصیات نے ناؤ پی ڈی پی کے ٹُک ٹُک مارچ میں شرکت کی تھی جس کا مقصد معذور افراد کے لیے کام کرنے کے حقوق اور نقل و حرکت سے متعلق انہیں بااختیار بنانا ہے۔

فیشن ڈیزائنر، ٹی وی شو میزبان، ہدایت کار اور اداکار ایچ ایس وائے نے ناؤ پی ڈی پی کے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ٹُک ٹُک مارچ کی میزبانی کی تھی۔

ناؤ پی ڈی پی کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کا مقصد معذور افراد کو روزگار اور ٹرانسپورٹ کا حق فراہم کرنا بھی ہے۔

اسی اقدام کے تحت معذور افراد کے ایک گروہ کو کسٹمائزڈ رکشے فراہم کیے گئے ہیں جنہیں چلا کر وہ اپنا روزگار کما سکتے ہیں۔

ٹُک ٹُک مارچ کے اس ایونٹ کا آغاز ناؤ پی ڈی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمیر احمد کے تعارف کے ساتھ ہوا۔

جس کے بعد حسن شہریار یاسین کی جانب سے ٹاک شو کے انداز پر مبنی پینل ڈسکشن بھی ہوا۔

ٹُک ٹُک مارچ کے شرکا میں اداکارہ ماہرہ خان، صنم سعید، مایا علی، عائشہ عمر، ہمایوں سعید، فیروز خان، بلال اشرف اور کرکٹر وسیم اکرم شامل ہیں۔

ناؤ پی ڈی پی کے تربیت یافتہ افراد نے ‘فرینڈز آف ناؤ پی ڈی پی’ کو رکشہ کی تھیم کلر کے بینڈز دیے۔

جس کے بعد شوبز شخصیات سمیت ایونٹ میں شریک افراد نے پیپلز اسکوائر کے گرد ٹُک ٹُک سواری بھی کی۔

خیال رہے کہ ایچ ایس وائے ماضی میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے اس ادارے کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024