• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پاکستانی ڈھول پرفارمنس انگلینڈ کے تعلیمی نصاب میں شامل

شائع March 29, 2021
مقبول گانا منی بدنام ہوئی بھی نصاب میں شامل کردیا گیا—اسکرین شاٹ
مقبول گانا منی بدنام ہوئی بھی نصاب میں شامل کردیا گیا—اسکرین شاٹ

برطانوی ریاست انگلینڈ نے میوزیکل تعلیم کے لیے نئے کورسز اور نصاب میں پاکستان اور بھارت سمیت درجنوں ممالک کی موسیقی کو شامل کرلیا۔

برطانوی حکومت کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے 26 مارچ کو تعلیمی اداروں میں موسیقی کی تعلیم سے متعلق نیا نصاب جاری کیا، جس میں پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، بھارت، اسرائیل، روس، جاپان، مشرق وسطیٰ، نائیجیریا اور زمبابوے سمیت درجنوں ممالک کی موسیقی کو شامل کیا گیا۔

موسیقی کے جاری نئے نصاب میں انگلینڈ کی ہی میوزیکل تنظیم ’دی ڈرم فاؤنڈیشن‘ کے ارکان کے پاکستانی موسیقار کی ڈھول کی موسیقی کو نصاب کا حصہ بنایا ہے۔

حکومتی ویب سائٹ کے مطابق ڈھول فاؤنڈیشن میں شامل پاکستانی ڈھول کو بھی نئے میوزیکل تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستانی ڈھول کی پرفارمنس بھی نصاب کا حصہ ہے—اسکرین شاٹ
پاکستانی ڈھول کی پرفارمنس بھی نصاب کا حصہ ہے—اسکرین شاٹ

پاکستان کے علاوہ بھارت، برازیل، اسرائیل اور انڈونیشیا کی موسیقی کو بھی نئے نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے اور مذکورہ نصاب مختلف سطح کی تعلیم کے دوران پڑھایا جائے گا۔

نصاب میں شامل موسیقی اور گانوں کو نہ صرف تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو سنایا اور سکھایا جائے گا بلکہ انہیں ایسی ہی موسیقی تیار کرنے کی ترغیب بھی دی جائے گی۔

مذکورہ نصاب کا مقصد موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو یہ سمجھانا ہے کہ دنیا کے کس خطے اور ملک میں کس طرح کی موسیقی کو روایتی حیثیت حاصل ہے۔

اسی سلسلے میں انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے بھارتی گانوں کو بھی موسیقی کے نئے نصاب کا حصہ بنایا ہے۔

بھارتی اخبار ’ڈی این اے انڈیا‘ کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے 2011 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ کے آئٹم گانے کو بھی نصاب میں شامل کیا ہے۔

انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے بولی وڈ کے معروف گانے ’منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے‘ کو بھی شامل کیا ہے۔

ساتھ ہی انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کے اے آر رحمٰن کے گانے ’جے ہو‘ سمیت دیگر دو بھارتی گانوں کو بھی شامل کیا ہے۔

دیگر بھارتی گانوں میں ’انڈین سمر اور سہیلی رے‘ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024