• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دینے پر احد رضا میر مداحوں کے مشکور

شائع March 28, 2021
احد رضا میر اور سجل علی نے 14 مارچ کو شادی کی پہلی سالگرہ منائی تھی— فائل فوٹو:انسٹاگرام
احد رضا میر اور سجل علی نے 14 مارچ کو شادی کی پہلی سالگرہ منائی تھی— فائل فوٹو:انسٹاگرام

ٹی وی اسکرین اور حقیقی زندگی کی مقبول ترین شوبز جوڑی کا اعزاز رکھنے والے احد رضا میر اور سجل علی نے 14 مارچ کو شادی کی پہلی سالگرہ منائی تھی۔

سجل علی اور احد رضا میر نے گزشتہ برس ابوظبی میں مختصر پیمانے پر منعقد کی گئی تقریب میں شادی کی تھی جس میں ان کے چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

حال ہی میں احد رضا میر نے سوشل میڈیا پر اہلیہ سجل علی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد اور ان کے لیے نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر حقیقی زندگی کے ہم سفر بن گئے

احد رضا میر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ 'میں جانتا ہوں کہ یہ پوسٹ کچھ دیر سے کی جارہی ہے لیکن آپ سب کا بالخصوص ہمارے مداحوں کا بہت شکریہ جنہوں نے ہماری شادی کی پہلی سالگرہ کو بہت خاص بنایا'۔

انہوں نے لکھا کہ 'ہمیں ایسا محسوس ہوا جیسے آپ نے ہمارے ساتھ یہ خوشی منائی ہے'۔

احد رضا میر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'وہ لوگ جنہوں نے ہماری شادی کی سالگرہ کے موقع پر ہمارے ماحول کے لیے کچھ اچھا کام کیا، ان کی طرف سے یہ بہترین تحفہ تھا'۔

انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم آپ سب سے محبت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور احد رضا میر کی رومانوی کہانی ’یہ دل میرا‘

یوں تو سجل علی اور احد رضا میر اپنی زیادہ تر مصروفیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتے ہیں لیکن حال ہی میں مہندی کی ایک تقریب میں دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں دیگر اداکار بھی شریک تھے۔

اس موقع پر سجل علی نے ٹینا درانی کا لباس زیب تن کیا تھا جبکہ احد رضا میر آئیوری کرتا اور چوڑی دار اور میچنگ کے ویسٹ کوٹ میں نظر آئے تھے۔

سجل علی اور احد رضا میر ڈرامے 'یقین کا سفر 'میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کے بعد انہوں نے 'آنگن'،'یہ دل میرا ' میں بھی ساتھ کام کیا تھا۔

اور اب دونوں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی ایک ویب سیریز 'دھوپ کی دیوار' میں دکھائی دیں گے۔

’دھوپ کی دیوار‘ کی کہانی معروف ڈراما اور ناول عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024