• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ دور اندیش پالیسیوں کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے، دفتر خارجہ

شائع March 27, 2021
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بلین ٹری سونامی جیسے حکومتی اقدامات نے عالمی اقتصادی فورم سمیت بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے — فائل فوٹو / ریڈیو پاکستان
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بلین ٹری سونامی جیسے حکومتی اقدامات نے عالمی اقتصادی فورم سمیت بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے — فائل فوٹو / ریڈیو پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ صرف شمولیتی، تعاون پر مبنی اور دور اندیش پالیسیوں کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کو پوری دنیا میں تسلیم اور سراہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی جیسے حکومتی اقدامات نے عالمی اقتصادی فورم سمیت بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے نائب صدر اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الحکومتی پینل کے رکن کی حیثیت سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے مباحثے کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آب و ہوا میں تبدیلی سے ہر سال مزید موسمیاتی تباہی آئے گی، اقوام متحدہ

پاکستان نے گزشتہ سال ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات کی حمایت کے لہے قائم کئی اربوں ڈالر 'گرین کلائمیٹ فنڈ' کی مشترکہ صدارت بھی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہی اجلاس میں ان ممالک کے سربراہان سر جوڑیں گے، جن کا زہریلی گیس میں عالمی اخراج اور جی ڈی پی میں تقریباً 80 فیصد حصہ ہے۔

اس کانفرنس میں ان ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے کو جغرافیائی خطوں اور گروہوں کی کمان رکھتے ہیں جن میں کم ترقی یافتہ ممالک اور چھوٹی جزیرہ نما ترقی پذیر ریاستیں بھی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان، موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہونے کے باوجود سب سے کم زہریلی گیس اخراج کرنے والوں میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی عصر حاضر کا بڑا چیلنج ہے جس کا مقابلہ صرف شمولیتی، تعاون پر مبنی اور دور اندیش پالیسیوں کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے، جبکہ پاکستان اس جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: 'پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے سالانہ ایک لاکھ 28 ہزار اموات ہوتیں ہیں'

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی پر 22 اور 23 اپریل کو ورچوئل کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں 40 عالمی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

جو بائیڈن کی جانب سے چینی ہم منصب شی جن پنگ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور یہاں تک کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی مدعو کیا، تاہم پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024