• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اہلیہ کو بولڈ لباس پہننے سے روکتا رہا ہوں، اداکار مانی

شائع March 27, 2021 اپ ڈیٹ March 28, 2021
سماجی روایات اور تقاریب کی مناسبت سے لباس پہننا چاہیے، مانی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
سماجی روایات اور تقاریب کی مناسبت سے لباس پہننا چاہیے، مانی—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

اداکار، میزبان و پروڈیوسر مانی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناطے انہیں خواتین کے لباس سے مسئلہ رہا ہے اور وہ اہلیہ اداکارہ حرا کو بولڈ لباس پہننے سے منع کرتے رہے ہیں۔

اداکارہ حرا اور مانی نے 2008 میں کم عمری میں شادی کی تھی اور اب دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔

حرا اور مانی کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اور رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں نے متعدد ڈرامے اور شوز ایک ساتھ کیے ہیں۔

حال ہی میں دونوں میاں و بیوی آج ٹی وی کے پروگرام ’دی کپل شو‘ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے شادی، ذاتی زندگی، شوبز اور کیریئر میں اتار چڑھاؤ پر کھل کر بات کی۔

طویل پروگرام میں مانی نے بتایا کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لیے کافی محنت کرنی پڑی اور شہرت حاصل کرنے کے لیے انہوں نے ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرنے کو ترجیح دی۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں جب وہ اور ماہرہ خان سمیت دیگر شخصیات ریڈیو جوکی (ار جے) تھے، تب انہیں زیادہ انگریزی نہیں آتی تھی اور وہ کوشش کرتے تھے کہ جس موضوع کی حمایت میں دوسرے لوگ پروگرام کریں، وہ اسی موضوع کی مخالفت میں پروگرام کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کرے۔

یہ بھی پڑھیں: مانی سے شادی کیلئے سابق منگیتر کو 8 ماہ تک دھوکہ دیا، حرا

پروگرام میں اداکارہ حرا نے بتایا کہ انہیں مانی اسی وجہ سے اچھے لگے، کیوں کہ وہ ہمیشہ دوسروں سے مختلف کام کرتے نظر آتے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر دوسرے مرد حضرات کی طرح خود سے محبت نہیں رکھتے لیکن بعض مرد اور اداکار تو لڑکیوں سے زیادہ ٹی وی اسکرین پر خوبصورت نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں۔

حرا کا کہنا تھا کہ خود کو پسند کرنا یا سنوارنا لڑکیوں کا کام ہوتا ہے اور انہیں مانی کی یہی بات اچھی لگتی ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی پر فدا نہیں ہوتے۔

پروگرام میں دونوں اداکاروں نے بتایا کہ انہیں گھر چلانے اور پیسے کمانے کے لیے دگنی محنت کرنی پڑی اور ماضی میں ایک وقت ایسا بھی تھا کہ دونوں کے پاس محض 10 ہزار روپے بچے تھے اور وہ پریشان ہوگئے کہ اب کیا ہوگا؟

پروگرام میں اداکارہ حرا نے اعتراف کیا کہ انہیں شوہر نے کبھی کسی کام سے نہیں روکا اور نہ ہی وہ انہیں یہ کہتے ہیں کہ وہ دوسرے مرد اداکاروں کے ساتھ کام یا رومانوی سین نہ کریں۔

مزید پڑھیں: حرا مانی کا ڈراما 'مکافات'

اسی سوال پر مانی کا کہنا تھا کہ اداکار جو بھی کر رہا ہوتا ہے، دراصل وہ اس کے کام کا حصہ ہوتا ہے، ڈراموں میں محبت کرنا، شادی کرنا، بچے پیدا کرنا، طلاق لینا یا پھر کسی اور سے چکر چلایا یہ سب اداکاروں کے کام ہیں، اس لیے وہ اہلیہ کو کبھی کسی کام سے منع نہیں کرتے۔

اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مانی نے بتایا کہ البتہ انہیں شروع سے ہی اہلیہ کے لباس سے مسئلہ رہا ہے۔

مانی نے اعتراف کیا کہ چوں کہ وہ پاکستانی ہیں، اس لیے وہ شروع سے ہی اہلیہ کے لباس پر رائے دیتے رہے ہیں اور اہلیہ کو بولڈ لباس پہننے سے منع بھی کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سماجی روایات کو دیکھ کر لباس پہننا چاہیے، ماضی سے لے کر اب تک ان کے اہلیہ کے ساتھ صرف لباس کے معاملے پر ہی جھگڑے ہوتے ہیں اور وہ اہلیہ کو بتاتے ہیں کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔

مانی کے مطابق وہ اہلیہ کو لباس پہننے سے منع نہیں کرتے بلکہ وہ انہیں سمجھاتے ہیں کہ وہ جہاں، جس تقریب میں جا رہی ہیں، وہاں کے حساب سے لباس پہنیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی لڑکیاں یا خواتین بالکل پسند نہیں ہوتیں جو پہلے کچھ اور ہوتی ہیں اور پھر کسی موقع پر وہ بالکل مختلف طرح کا لباس پہن کر کچھ اور لگتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024