• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’عورت کارڈ‘ کیا ہے اور عورتیں اسے کب استعمال کرتی ہیں؟

شائع March 24, 2021
خواتین کو عورت کارڈ استعمال کرنے کےطعنے دیے جاتے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
خواتین کو عورت کارڈ استعمال کرنے کےطعنے دیے جاتے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

زیادہ تر ٹی وی شوز، سیمینارز، ڈراموں اور فلموں میں یہ ڈائیلاگ عام سننے کو ملتا ہیں کہ فلاں خاتون ’عورت کارڈ‘ کھیل رہی ہیں۔

خواتین کی جانب سے ’عورت کارڈ‘ کھیلے جانے کی زیادہ تر باتیں مرد حضرات کرتے ہیں تاہم یہ ڈائیلاگ بعض خواتین بھی کہتی سنائی دیتی ہیں۔

پاکستان جیسے معاشرے میں جب کوئی خاتون کسی بھی مسئلے کے خلاف سامنے آکر بولڈ انداز میں ڈٹ جاتی ہیں، تب ایسی خاتون کے لیے عام طور پر کہا جاتا ہے کہ وہ ’عورت کارڈ‘ استعمال کر رہی ہیں۔

’عورت کارڈ‘ کی اصطلاح اگرچہ کئی سالوں سے استعمال ہوتی آ رہی ہے، مگر حالیہ چند سال میں اس اصطلاح کے استعمال میں اس وقت اضافہ دیکھا گیا جب کہ خواتین کی جانب سے ’عورت مارچ’ نکالے جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

خواتین کی جانب سے ’عورت مارچ’ نکالے جانے کی مخالفت کرنے والے افراد نے ایسی خواتین کو طعنے دینا شروع کیے کہ وہ ’عورت کارڈ‘ استعمال کر رہی ہیں۔

’عورت کارڈ‘ کیا ہے اور اسے خواتین کب اور کیوں استعمال کرتی ہیں؟ یا یہ صرف ایک تنگ نظری پر مبنی اصطلاح ہے، جس کا مقصد خواتین کو خاموش کرانا ہے۔

ان سب سوالوں کے جواب اب شائقین کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’عورت کارڈ‘ پر ملیں گے، جنہیں 4 خواتین انسٹاگرام، ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر عوام کی آگاہی کے لیے ویڈیوز کی صورت میں فراہم کریں گی۔

’عورت کارڈ‘ نامی شو کو خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی سماجی کارکنان اور صحافی بینظیر شاہ، ریما عمر، محمل سرفراز پیش کریں گی اور اسے صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہی نشر کیا جائے گا۔

’عورت کارڈ‘ نامی شو میں چاروں خواتین ان مسائل پر بات کریں گی، جنہیں جانے انجانے میں ’عورت‘ کی ذات سے جوڑ کر انہیں ’عورت کارڈ‘ کھیلنے کے طعنے دیے جاتے ہیں۔

اپنے ساتھ ناانصافی کے واقعات کو سامنے لانے پر بعض خواتین کو جہاں ’عورت کارڈ‘ استعمال کرنے کا طعنہ دیا جاتا ہے، وہیں انہیں ’مظلوم کارڈ‘ یعنی ’وکٹم کارڈ‘ کھیلنے کا طعنہ بھی دیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024