• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکی فیشن ڈیزائنر تن فرانس کو کون سے بولی وڈ گانے پسند ہیں؟

شائع March 21, 2021
فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ ان کا نام ٹین نہیں بلک تن ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ
فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ ان کا نام ٹین نہیں بلک تن ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

اپنے کام اور اچھوتے خیالات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکی فیشن ڈیزائنر تنویر وسیم فرانس نے بتایا ہے کہ انہیں کون سے بولی وڈ گانے سب سے زیادہ اچھے لگتے ہیں۔

تنویر وسیم فرانس المعروف تن فرانس جنہیں ٹین فرانس بھی کہا جاتا ہے، انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بولی وڈ کے اپنے پسندیدہ گیتوں کی فہرست جاری کی اور ساتھ ہی ان گانوں کی مختصر ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

تن فرانس نے انسٹاگرام اسٹوریز میں یہ بھی بتایا کہ انہیں اگرچہ زیادہ تر لوگ ٹین فرانس پکارتے ہیں مگر درحقیقت ان کا نام تن ہے جو ان کے پورے نام تنویر کا مخفف ہے۔

فیشن ڈیزائنر نے گانوں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ
فیشن ڈیزائنر نے گانوں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں—اسکرین شاٹ

انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین، دادا اور دیگر اہل خانہ اور قریبی رشتہ دار انہیں تنو یا تن بلاتے ہیں جو ان کے پورے نام تنویر کا مخفف ہے، تاہم عام لوگ انہیں ٹین پکارتے ہیں جو غلط ہے۔

فیشن ڈیزائنر نے اپنی متعدد اسٹوریز میں بولی وڈ کے گانوں کی فہرست جاری کی اور بتایا کہ انہیں 1990 سے لے کر اب تک کے کون سے ہندی گانے سب سے زیادہ پسند ہیں۔

حیران کن طور پر نوجوان فیشن ڈیزائنر کے زیادہ تر پسندیدہ گانے 1990 کے گانے تھے تاہم انہیں 1975 کی بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ کا گانا ’محبوبا‘ بھی پسند کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیزائنر تن فرانس کا شو برانڈ ایٹمز کے ساتھ اشتراک

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ’شعلے‘ فلم کے کردار ’تھنو‘ کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ اسی کردار کی وجہ سے انہیں تنویر سے تنو بلایا جاتا ہے۔

تن فرانس نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ’شعلے‘ کے گانے ’محبوبا‘ کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی۔

تن فرانس کے پسندیدہ گانوں میں اجے دیوگن اور تبو کی 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تک شک‘ کا گانا ’رنگ دے‘ بھی شامل ہے اور انہوں نے اس گانے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

پاکستانی نژاد امریکی ڈیزائنر کو عامر خان کی 1996 کی سپر ہٹ فلم ’راجا ہندوستانی‘ کا گانا ’پردیسی پردیسی‘ بھی پسند ہے اور انہوں نے اس کی بھی ویڈیو شیئر کی۔

تن فرانس نے پسندیدہ گانوں کی فہرست میں سلمان خان اور کاجول کی 1998 کی رومانٹک فلم ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کا گانا ’او جان جاناں‘ اور انیل کپور و تبو کی 1997 کی فلم ’وراثت‘ کا ’پائلیں چن من چن من‘ بھی رکھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024