• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اوبر ڈرائیور پر کھانسنے والی خاتون کو سخت سزا دیئے جانے کا امکان

شائع March 20, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

امریکا میں ماسک پہننے کا کہنے پر اوبر ڈرائیور پر کھانسنے اور حملہ کرنے والی خاتون کو مختلف دفعات کے تحت سخت ترین سزا دیئے جانے کا امکان ہے۔

24 سالہ آرنا کیمیائی نے 7 مارچ کو اوبر رائیڈ کے دوران ڈرائیور کا ماسک کھینچا اور نسل پرستانہ جملے بھی کہے، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

یہ واقعہ 7 مارچ کو امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں پیش آیا تھا اور اس خاتون پر حملے، ڈکیتی اور مقامی کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کی دفعات عائد کی گئی ہیں، جن کے تحت 16 سال قید اور 3 ہزار ڈالرز جرمانے کی سزائیں سنائی جاسکتی ہیں۔

7 مارچ کو آرنا کیمیائی دیگر 2 خواتین کے ساتھ اوبر ڈرائیور سبھاکر کھڈکا کی گاڑی پر سوار ہوئی تھی۔

سفر کے چند منٹ بعد ڈرائیور نے دیکھا کہ ایک مسافر نے فیس ماسک نہیں پہنا ہوا جبکہ اوپر کی کووڈ 19 پالیسیوں کے تحت ڈرائیور اور مسافروں کے لیے فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

جب ڈرائیور نے گاڑی روک کر ماسک پہننے کا کہا تو خاتون نے چیخنا اور جان بوجھ کر ڈرائیور پر کھانسنا شروع کردیا۔

آرنا کیمیائی کی ساتھی ملیسیا کنگ نے کہا 'مجھے کورونا ہے' جس کے بعد چیخنا اور ہنسنا شروع کردیا۔

بعد ازاں آرنا نے ڈیش بورڈ سے ڈرائیور کا فون اٹھا لیا اور چہرے سے ماسک کھینچ کر نیچے کردیا۔

اس کے بعد تینوں خواتین گاڑی سے نکل کر فرار ہوگئیں۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اوبر اور لیفٹ نے آرنا کو اپنی سروسز کے لیے بین کردیا ہے۔

آرنا نے واقعے کے کئی دن بعد خود کو پولیس کے حوالے بھی کردیا اور اب مقدمہ چلنے کا انتظار کررہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024