• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عاطف اسلم کا 'چلے تو کٹ ہی جائے گا' ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

شائع March 20, 2021
نیا گانا صوفی اسکور کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوا ہے—  اسکرین شاٹ
نیا گانا صوفی اسکور کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوا ہے— اسکرین شاٹ

گزشتہ دنوں پاکستان کے معروف عاطف اسلم کا گانا 'رات' ریلیز ہوا تھا جس کی آڈیو اور بعدازاں ویڈیو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی۔

حال ہی میں عاطف اسلم کا ایک اور گانا 'چلے تو کٹ ہی جائے گا' ریلیز ہوا ہے جس نے چند گھنٹوں میں ہی نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔

عاطف اسلم کا نیا گانا صوفی اسکور کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوا ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: عاطف اسلم اور سائرہ یوسف گانے میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے

'چلے تو کٹ ہی جائے گا' ریلیز ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر مختلف ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کررہے تھے۔

اس گانے کو ایک دن سے بھی کم وقت میں 40 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جو بیک وقت پاکستان اور بھارت میں ریلیز ہوا تھا۔

عاطف اسلم میں گائے جانے والے اس گانے کی موسیقی احسن پرویز مہدی نے ترتیب دی ہے اور اس کی ہدایات ڈیوڈ زینی نے دی ہیں۔

گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز ہونے والے یہ گانا دراصل پاکستانی گلوکارہ کے ہی گانے کا ری میک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ویلو' کے ڈیجیٹل میوزک شو کی پہلی قسط ریلیز، عاطف اسلم کا جادو چھاگیا

'چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر ' گانے کو ابتدائی طور پر پاکستانی گلوکارہ مسرت نذیر نے گایا تھا جو ان کی آواز میں آج بھی مقبول ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کے گانے کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔

فاطمہ نامی صارف نے عاطف اسلم کے تمام ری میکس کی تعریف کی۔

مبین نامی صارف نے عاطف اسلم کے اس گانے کو ماسٹر پیس قرار دیا۔

عائشہ نامی صارف نے اس گانے کو حیرت انگیز قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024