• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'جینز' پہننے والی خواتین سے متعلق بھارتی وزیراعلیٰ کے بیان پر جیا بچن کی تنقید

شائع March 19, 2021
اتر کھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے پھٹی ہوئی جینز پہننے والی خواتین پر تنقید کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
اتر کھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے پھٹی ہوئی جینز پہننے والی خواتین پر تنقید کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

بھارتی اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی ایم پی جیا بچن نے سوشل میڈیا پر 'پھٹی ہوئی جینز' سے متعلق بھارتی وزیر کے متنازع بیان پر ردعمل دیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتر کھنڈ کے وزیراعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے پھٹی ہوئی جینز پہننے والی خواتین پر تنقید کی تھی۔

اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقدار کی کمی کی وجہ سے، نوجوان ان دنوں عجیب فیشن ٹرینڈز فالو کرتے ہیں اور گھٹنوں سے پھٹی ہوئی جینز پہن کر خود کو بڑا سمجھتے ہیں جبکہ خواتین بھی ایسے ٹرینڈز فالو کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ نوجوان، پھٹی ہوئی جینز خریدنے کے لیے مارکیٹ جاتے ہیں اور اگر انہیں کوئی نہیں ملتی تو وہ اسے قینچی سے کاٹ لیتے ہیں۔

—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

تیرتھ سنگھ راوت نے ایک خاتون کے لباس سے متعلق بھی بات کی تھی جو ایک مرتبہ دورانِ پرواز ان کے برابر والی سیٹ پر موجود تھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'اس خاتون نے بوٹس پہنے تھے، جینز گھٹنوں سے پھٹی ہوئی تھی اور ان کے ہاتھوں میں کئی چوڑیاں تھیں اور 2 بچے ان کے ساتھ سفر کررہے تھے'۔

اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ 'وہ خاتون ایک این جی او چلاتی ہیں، سوسائٹی میں جاتی ہیں اور ان کے 2 بچے ہیں لیکن وہ پھٹی ہوئی جینز پہنتی ہیں، وہ کیا مثال قائم کریں گی؟'

اے این آئی سے بات چیت کرتے ہیں بھارتی اداکارہ اور ایم پی جیا بچن نے اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے مذکورہ بیان پر شدید تنقید کی۔

جیا بچن نے کہا کہ 'اعلیٰ عہدوں پر براجمان افراد کو لازمی سوچنا چاہیے اور پھر عوامی بیانات دینے چاہئیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'آپ آج کے دور میں ایسی باتیں کررہے ہیں، آپ کپڑوں کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے کہ کون مہذب ہے اور کون نہیں ہے؟'

جیا بچن نے مزید کہا کہ یہ بری ذہنیت ہے اور یہی خواتین کے خلاف جرائم کو بڑھاوا دیتی ہے۔

اداکارہ سے ان کی نواسی نویا نویلی نندا نے بھی اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے بھارتی وزیراعلیٰ کے بیان کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا اور لکھا تھا کہ 'ہمارے کپڑے بدلنے سے پہلے اپنی ذہنیت بدلیں'۔

جیا بچن کی نواسی نے پھٹی ہوئی جینز پہن کر سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ میں فخر کے ساتھ پھٹی ہوئی جینز پہنوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024