• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا

شائع March 19, 2021
اسلام آباد میں پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی---فوٹو: ڈان نیوز
اسلام آباد میں پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی---فوٹو: ڈان نیوز

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نئے سربراہ کی حیثیت سے پاک فضائیہ کی ذمہ داری سنبھال لیں۔

اسلام آباد میں پاک فضائیہ میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں سبکدوش ہونے والے ایئر مارشل مجاہد انور خان نے کمانڈ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو سونپی۔

مزید پڑھیں: ایئر مارشل مجاہد انور خان، پاک فضائیہ کے نئے سربراہ

17 مارچ کو حکومت نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے سبکدوش ہونے والے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو سلامی دی۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران سبکدوش ہونے والے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ 40 سال تک فضائیہ کی خدمت کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے ہر سپاہی کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سبکدوش ہونے والے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

مارچ 2018 میں سبکدوش ہونے والے ایئر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ میں ایک ایئر افسر کی ایئرمارشل، 10 کی ایئروائس مارشل کے عہدے پر ترقی

نئے ایئر چیف کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے، ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے یہ تیسرے سروسز چیف ہیں۔

اس سے قبل ایڈمرل محمد شریف اور جنرل راحیل شریف سروسز چیفس رہ چکے ہیں۔

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر معروف عالم دین حکیم غلام محمد کے بیٹے ہیں اور اس وقت بطور ڈپٹی چیف انتظامی امور خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے 1986 میں بحیثیت فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ کی جی ڈی (پائلٹ) برانچ میں شمولیت اختیار کی، وہ فائٹر اسکواڈرن، آپریشنل ایئربیس اور علاقائی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ)، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز)، ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس، وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

وہ برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے فارغ التحصیل ہیں۔

انہیں خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024