• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رولر کوسٹر جیسا 3 منزلہ انوکھا فلائی اوور

شائع March 18, 2021
چین کا یہ پل صوبہ شنسی میں تعمیر ہوا — فوٹو بشکریہ سی جی ٹی این
چین کا یہ پل صوبہ شنسی میں تعمیر ہوا — فوٹو بشکریہ سی جی ٹی این

فلائی اوور تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے کیونکہ پاکستان میں انہیں بنانے کا رجحان کافی زیادہ ہے مگر چین کا یہ پل تو ذہن گھما دینے والا ہے۔

اس کا ڈیزائن ہی اتنا منفرد ہے کہ اس کی تصاویر نے دنیا بھر کو دنگ کرکے رکھ دیا۔

اس رولر کوسٹر جیسے فلائی اوور کو شمال مغربی چین کے صوبے شنسی کے شہر تاییوان کے قریب تیان لونگ نامی پہاڑی سلسلے میں تعمیر کیا گیا تھا۔

2019 میں ٹریفک کے لیے کھولا جانے والا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے جو کہ 3 منزلوں پر پھیلا فلائی اوور برج ہے۔

اس پل کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اوپر چڑھے یا نیچے اترے گاڑیوں کی رفتار خودکار طور پر کم ہوجائے مگر رولر کوسٹر ڈیزائن ڈرائیونگ کے امتحان سے کم نہیں۔

فوٹو بشکریہ سی جی ٹی این
فوٹو بشکریہ سی جی ٹی این

یہ پل 350 میٹر بلند ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ اس پہاڑی پر 30 کلومیٹر رقبے (پل کے ساتھ منسلک کو سڑک کو ملا کر) پر پھیلا ہوا ہے۔

اور اپنے منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے یہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا اور سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔

فوٹو بشکریہ سی جی ٹی این
فوٹو بشکریہ سی جی ٹی این

یہ تین منزلہ پل دور سے دیکھنے میں کسی ڈریگن جیسا نظر آتا ہے جو کہ لوگوں کے اس علاقے کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 3 ہزار ورکرز نے محض 5 ماہ کے اندر اس انوکھے فلائی اوور کو تعمیر کردیا تھا۔

یہاں سفر کرنے والے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ اس پر گزرتے ہوئے رولر کوسٹر جیسا احساس ہوتا ہے۔

چین میں اکثر ایسے منصوبے سامنے آتے رہتے ہیں۔

جنوری 2017 میں چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا میں تعمیر ہونے والا 'لکی ناٹ' برج دنیا کو حیران کرنے کے لیے کافی ثابت ہوا جسے نیکسٹ آرکیٹکٹ نے ڈیزائن کیا۔

فوٹو بشکریہ نیکسٹ آرکیٹیکٹ
فوٹو بشکریہ نیکسٹ آرکیٹیکٹ

راہ گیروں کے گزرنے کے لیے بننے والا برج درحقیقت تین پلوں کا مجموعہ ہے جن کو ایک اسٹرکچر میں ڈھال دیا گیا ہے۔

اس ڈیزائن پر کمپنی کو 2013 میں ایک بین الاقوامی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا اور اسے عوام کے لیے 2016 کے آخر میں کھولا گیا۔

یہ برج ایک ہائی وے اور دریائے ڈریگون کنگ ہاربر کے اوپر 78 فٹ کی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے تاکہ نیچے سے کشتیاں گزر سکیں۔

اسی طرح 2018 میں چین میں دنیا کے سب سے لمبے سمندری برج کو بھی ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

اے پی فائل فوٹو
اے پی فائل فوٹو

34 میل سے بھی زیادہ طویل ہانگ کانگ۔ ژوہوئی۔ مکاؤ پل چین کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت چین کے 2 خطوں ہانگ کانگ اور مکاؤ کو آپس میں ملانا ہے ، جن کے 9 شہر ایک دوسرے سے جڑ گئے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Zak Mar 19, 2021 04:19pm
Engineering miracles are right here in Pakistan.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024