• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد خوردہ فروشوں نے آٹے کی قیمت بڑھادی

شائع March 18, 2021
گزشتہ برس سندھ میں گندم کی قیمت خرید 1400 فی من مقرر کی گئی تھی—فائل فوٹو: اے پی پی
گزشتہ برس سندھ میں گندم کی قیمت خرید 1400 فی من مقرر کی گئی تھی—فائل فوٹو: اے پی پی

کراچی: 5 ہزار روپے فی 100 کلو کی بلند و بالا قیمت کے ساتھ سندھ میں گندم کی نئی فصل کراچی کی تھوک (ہول سیل) کی منڈیوں میں پہنچ چکی ہے جس سے ملک بھر میں قیمتوں میں بگاڑ پیدا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گندم کی قیمت میں اس اچانک اضافے کی بڑی وجہ حکومت سندھ کی جانب سے گندم کی قیمت خرید بڑھا کر 2 ہزار روپے فی من کردینا ہے۔

گزشتہ برس سندھ میں گندم کی قیمت خرید 1400 فی من مقرر کی گئی تھی جس سے گندم کے 100 کلو کے تھیلے کی قیمت 4 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

دریں اثنا خوردہ فروشوں (ریٹیلیرز) نے برانڈڈ 5 کلو فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 370 روپے سے بڑھا کر 380 روپے جبکہ 10 کلو تھیلے کی قیمت 720 روپے سے بڑھا کر 740 روپے کردی۔

رواں سال جنوری میں برانڈڈ فائن آٹے کا 5 کلو کا تھیلا 350 روپے جبکہ 10 کلو کا تھیلا 680 روپے میں دستیاب تھا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) سندھ کے چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے کہا کہ 'میں نے کئی دہائیوں میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اتنا بڑا فرق نہیں دیکھا'۔

فلور ملز نے پہلے ہی وفاقی حکومت سے ایک لڑرہی ہے جس میں ملک بھر میں گندم کی یکساں قیمتیں مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: گندم کی امدادی قیمت ایک ہزار 650 روپے فی من مقرر

رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے گندم کی قیمت 1650 روپے فی من مقرر کی تھی جبکہ سندھ نے رواں سیزن میں اپنے کاشت کاروں کو 2 ہزار روپے فی من کی پیشکش کی تھی۔

وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام کو لکھے گئے ایک خط میں پی ایف ایم اے کے سینٹرل چیئرمین بدر الدین کاکڑ اور سندھ زون کے چیئرمین نے کہا کہ چاروں صوبوں میں الگ الگ پالیسیز مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔

گندم کی قیمت خرید میں یکسانیت پر زور دیتے ہوئے پی ایف ایم اے کے نمائندوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ اپنے آئینی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے گندم کی قیمت خرید و فروخت ملک بھر میں ایک سطح پر لائے تا کہ سال 22-2021 میں عوام کو ایک جیسی سہولت میسر آئے۔

خط میں یاد دہانی کروائی گئی کہ گزشتہ برس صوبائی حکومتوں نے اتفاق رائے سے گندم کی امدادی قیمت طے کی تھی لیکن رواں برس تمام صوبوں میں گندم اور آٹے کی الگ الگ قیمت ہوگی جس سے ابتری کی صورتحال پیش آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بدھ سے آٹا 45 روپے کلو میں دستیاب ہوگا، وزیر زراعت سندھ

چوہدری محمد یوسف نے بتایا کہ سندھ کی گندم کی پوری فصل 15 سے 16 اپریل تک منڈیوں میں آجائے گی جبکہ پنجاب کی فصل آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے سے منڈیوں میں پہنچنا شروع ہوگی۔

قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوال پر انہوں نے خوردہ فروشوں کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملز مالکان نے گزشتہ 2 ماہ سے قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024