• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یو اے ای کے سابق کپتان نوید اور شیمان پر 8 سال کی پابندی

شائع March 16, 2021
متحدہ عرب امارات کے سابق کپتان محمد نوید پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
متحدہ عرب امارات کے سابق کپتان محمد نوید پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات کے سابق کپتان محمد نوید اور ان کے ساتھی کھلاڑی شیمان انور بٹ پر 8 سال کے لیے ہر طرز کی کرکٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔

ان کھلاڑیوں کو 16 اکتوبر 2019 کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا اور ان کی پابندی کا اطلاق اسی تاریخ سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹیم سلیکشن میں رائے نظر انداز کرنے پر بابر اور چیف سلیکٹر میں اختلافات کا انکشاف

معاملے کی مکمل سماعت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 اور 2.4.4 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2019 کے میچ کے نتیجے پر غلط سرگرمیوں کے ذریعے اثر انداز ہونے کی کوشش کی اور کرپٹ عناصر کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر اینٹی کرپشن یونٹ کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا۔

اس کے علاوہ نوید کو ٹی10 لیگ 2019 میں امارات کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی قرار دیا گیا۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر ایلکس مارشل نے کہا کہ نوید اور شیمان نے اعلیٰ سطح کی کرکٹ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز جون میں کرانے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ نوید کپتان اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی تھے جبکہ شیمان اوپننگ بلے باز تھے، دونوں کا طویل انٹرنیشنل کیریئر ہے اور انہیں میچ فکسرز کی جانب سے رابطہ کیے جانے کا خطرہ لاحق تھا، دونوں نے کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث ہو کر اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

ایلکس مارشل نے کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ آزاد ٹریبونل نے کرکٹ کی تمام طرز میں ان پر مؤثر پابندی عائد کی ہے اور یہ ان تمام کھلاڑیوں کے لیے وارننگ ہے جو غلط راستے پر چلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سابق کپتان محمد نوید کو 39 ون ڈے اور 31 ٹی20 میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے جبکہ 42 سالہ شیمان انور نے عرب ملک کی 40 ون ڈے اور 32 ٹی20 میچوں میں نمائندگی کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024