• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوکیا کا نیا اسمارٹ فون 8 اپریل کو متعارف کرانے کا اعلان

شائع March 14, 2021
— فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
— فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

ایچ ایم ڈی گلوبل نے 8 اپریل کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں نوکیا کا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی نے اس حوالے سے کچھ بتایا نہیں بس ایک تصویر جاری کی ہے جس میں ایک شخص کسی جنگل میں کھڑا ہے اور ایک ہیش ٹیگ #LoveTrustKeep دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ کہنا تو مشکل ہے کہ کمپنی کی جانب سے کونسا فون متعارف کرایا جاسکتا ہے مگر یہ نوکیا 10 ہوسکتا ہے، جو نوکیا 8.3 فائیو جی اور نوکیا 9 پیورویو کا جانشین فلیگ شپ فون ہوگا۔

مختلف لیکس میں نوکیا کے ایک نئے فون کی جانب سے اشارہ کیا گیا ہے جس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 775 پراسیسر اور بیک پر 5 کیمرے ہوسکتے ہیں۔

اس کیمرا سیٹ اپ میں ایک کیمرا 108 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا۔

دوسری جانب کچھ رپورٹس میں کہا گیا کہ نوکیا کی جانب سے نئی جی سیریز کو جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کا پہلا ماڈل نوکیا جی 10 ہوگا۔

لیکس کے مطابق یہ 5 جی فون ہوگا جس میں وائی فائی 6 ای سپورٹ موجود ہوگی جبکہ یہ مڈ رینج فون ہوگا۔

چونکہ مصدقہ طور پر کچھ کہنا مشکل ہے اور 8 اپریل کو ہی علم ہوسکے گا کہ ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے کونسا فون پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نوکیا کی جانب سے اکثر نئے فونز فروری میں بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کرائے جاتے ہیں۔

مگر اس سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث اس ایونٹ کا انعقاد نہیں ہوا، جس کے باعث نوکیا کے نئے فونز بھی پیش نہیں کیے جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024