• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

دورانِ پرواز بچے کو چُپ کرانے والے پی آئی اے کے چیف فلائٹ اٹینڈنٹ کے چرچے

شائع March 14, 2021
روتے ہوئے بچے کو چُپ کراتے چیف فلائٹ اٹینڈنٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں—فوٹو: بشکریہ فخر عالم ٹوئٹر
روتے ہوئے بچے کو چُپ کراتے چیف فلائٹ اٹینڈنٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں—فوٹو: بشکریہ فخر عالم ٹوئٹر

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز کے دوران روتے ہوئے بچے کو چُپ کراتے چیف فلائٹ اٹینڈنٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں پی آئی اے کے چیف فلائٹ اٹینڈنٹ، بچے کو سینے سے لگا کر خاموش کراتے نظر آرہے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا جب پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے بچے کے ساتھ چیف فلائٹ اٹینڈنٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سراہا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ سے آنے والی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے صرف ایک مسافر کی واپسی

گلوکار و اداکار فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔

فخر عالم نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ علی الصبح اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی آے کی پرواز میں ان کے دوست سوار تھے جنہوں نے ان سے یہ واقعہ شیئر کیا۔

انہوں نے پوسٹ میں بتایا کہ دورانِ پرواز ایک بچہ مسلسل رور رہا تھا اور بچے کی والدہ اسے چپ کرانے کی کوششوں کے دوران پریشان ہوگئیں، وہ اسے خاموش نہیں کرا پارہی تھیں۔

فخر عالم نے بتایا کہ بچے کے چپ نہ ہونے پر ہیڈ پرسر (چیف فلائٹ اٹینڈنٹ) توحید نے اس روتے ہوئے بچے کو بہلایا اور سلادیا۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں انہیں سراہتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ واقعی عظیم لوگ ہیں کہ ان کے ساتھ سفر کیا جائے۔

فخر عالم کی جانب سے یہ تصاویر شیئر کرنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر پی آئی اے کے چیف فلائٹ اٹینڈنٹ کے اس اقدام کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔

ہمایوں نامی صارف نے لکھا کہ زبردست، پی آئی اے ہماری پہچان ہے اور ہمیں اسے بھولنا نہیں چاہیے۔

ایس بی پی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ماشااللہ یہ دل کو چھولینے والا واقعہ ہے۔

رامی اطہر نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ 'یہ بچہ میرا بھتیجا ریان ہے، میری کزن ایک تقریب میں شرکت کے لیے کراچی آرہی تھیں، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی'۔

تبصرے (2) بند ہیں

Taj Ahmad Mar 14, 2021 08:43pm
PIA - great people fly with.... Kids are kids, whereever they are, if they feel uncomfortable they always cry as they cannot express their feelings in words because they are too young from born till age 3.
a Mar 15, 2021 04:09am
Transmitting Covid

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024