ہواوے کے نئے فلیگ شپ پی 50 اور پی 50 پرو کی پہلی جھلک سامنے آگئی
ہواوے کے نئے فلیگ شپ پی 50 سیریز کے فونز کی پہلی جھلک لیک ہوکر سامنے آگئی ہے۔
پی 50 اور پی 50 پرو کی تصاویر آن لیکس نے جاری کی ہیں جو ممکنہ طور پر ہواوے کی پہلی فون سیریز ہوگی جس میں اینڈرائیڈ کی بجائے کمپنی کا اپنا تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس دیا جاسکتا ہے۔
اس کا مققصد گوگل کے تیار کردہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر انحصار کم کرنا ہے۔
پی 50 کی تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس میں 6.3 انچ کا فلیٹ ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ بیک پر کیمرا سیٹ اپ بالکل نئے انداز کا ہوگا۔
فون میں ٹاپ پر آئی آر پورٹ جبکہ نیچے ہیڈفون جیک بھی نظر نہیں آرہا بلکہ بس یو ایس بی سی پورٹ اور اسپیکر گرل موجود ہے۔
مختلف افواہوں کے مطابق دنیا میں پہلی بار کسی کمپنی کی جانب سے ایک انچ کیمرا سنسر دیا جارہا ہے۔
پی 50 پرو کی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں 6.6 انچ کا خم ایجز اور بہت کم بیزل والا ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ اسکرین کے اوپر سینٹر میں پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا موجود ہوگا۔
اس فون کی بھی خاص بات اس کا منفرد بیک کیمرا سیٹ اپ ہوگا۔
اس سیٹ اپ میں 2 بہت گول گلاس لینسز ہوں گے جس سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ ہواوے کے فلیگ شپ فون میں کیمرا بہت طاقتور ہوگا۔
ہواوے کی پی سیریز میں عموماً طاقتور فوٹوگرافی فیچرز کو دیا جاتا ہے جبکہ میٹ سیریز میں بزنس فیچرز پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
بیک کیمروں کے بارے میں ابھی کوئی تفصیلات موجود نہیں، بس خیال ہے کہ یہ گول لینس ایک سے زیادہ کیمروں پر مشتمل ہوسکتے ہیں۔
کھ لیکس کے مطابق فون میں فنگرپرنٹ سنسر اور ڈوئل اسٹیریو لاؤڈ اسپیکرز فون کے اندر نصب ہوں گے۔
ہواوے پی 50 سیریز کو مار کے آخر میں کسی وقت متعارف کرایا جائے گا اور مجموعی طور پر 3 ماڈلز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔