• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

فواد عالم کھیل کے بعد اداکاری کے میدان میں اترنے کو تیار

شائع March 13, 2021
قومی کرکٹر نے تاحال اداکاری کے ڈیبیو پر کچھ نہیں کہا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
قومی کرکٹر نے تاحال اداکاری کے ڈیبیو پر کچھ نہیں کہا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی کرکٹر اگرچہ اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم اب قومی کرکٹر فواد عالم جلد ہی اسکرین پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، قومی بلے باز اور بہترین ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم جلد ہی آنے والی رومانٹک ویب سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اردو فلکس‘ کی جانب سے فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا، جس میں قومی کرکٹر کو سفید لباس میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔

جاری کیے گئے پوسٹر میں فواد عالم میک اپ کی وجہ سے قدرے مختلف دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا پوسٹر سامنے آنے کے بعد کئی افراد انہیں پہچان ہی نہیں پائے۔

یہ بھی پڑھیں: او ٹی ٹی پلیٹ فارم 'اردو فلکس' لانچ

’اردو فلکس‘ کی جانب سے جاری کیے گئے پوسٹر میں فواد عالم کے چہرے پر زخم بھی دکھایا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ویب سیریز میں وہ مسائل سے گزریں گے۔

اسٹریمنگ ویب سائٹ کی جانب سے ’خودکش محبت‘ کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم بتایا گیا کہ مذکورہ ویب سیریز کو جلد ریلیز کیا جائے گا اور اس کے ذریعے فواد عالم اداکاری میں ڈیبیو کرتے دکھائی دیں گے۔

اداکاری کے ڈیبیو سے متعلق فواد عالم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ کرکٹر جلد ہی اس حوالے سے مداحوں کو باخبر کریں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’خودکش محبت‘ کی کاسٹ میں اور کون سے اداکار شامل ہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس حوالے سے تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ’اردو فلکس‘ کی اسٹریمنگ کا آغاز حال ہی میں ہوا تھا، اسے پاکستان کی پہلی اسٹریمنگ ویب سائٹ بھی کہا جا رہا ہے، جہاں پر متعدد ویب سیریز، فیچر فلمیں، دستاویزی فلمیں، ڈرامے اور شوز جاری کیے جا رہے ہیں۔

’اردو فلکس‘ پر ترکی اور عربی زبان کے ڈراموں اور فلمون کو بھی ترجمہ کرکے ریلیز کیا جا رہا ہے۔

کرکٹر کے مداحوں نے پوسٹر میں ان کی تصویر پر یقین ہی نہیں کیا—اسکرین شاٹ
کرکٹر کے مداحوں نے پوسٹر میں ان کی تصویر پر یقین ہی نہیں کیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024