• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

جینیفر لوپیز نے منگنی ختم کردی

شائع March 13, 2021
دونوں نے مارچ 2019 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
دونوں نے مارچ 2019 میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

گلوکارہ، اداکارہ، ڈانسر و فلم ساز 51 سالہ جینییفر لوپیز نے چوتھی بار شادی کے بندھن میں بندھنے سے قبل ہی 2 سال تک منگنی کے رشتے میں رہنے کے بعد منگنی ختم کردی۔

جینیفر لوپیز نے مارچ 2019 میں سابق بیس بال کھلاڑی و کاروباری شخص 45 سالہ روڈرگیوز سے منگنی کی تھی اور دونوں کے درمیان 2017 سے تعلقات تھے۔

دونوں کا 2020 میں شادی کرنے کا ارادہ بھی تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث ان کی شادی منسوخ ہوگئی تھی اور اس حوالے سے خود جینیفر لوپیز نے بھی بتایا تھا کہ وبا کے باعث ان کی شادی نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: جنیفر لوپز چوتھی شادی کے لیے تیار

خیال کیا جا رہا تھا کہ جوڑا 2021 کے وسط تک شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا اور جینیفر لوپیز چوتھی بار دلہن جب کہ روڈرگیوز دوسری بار دولہا بنیں گے مگر ایسا نہ ہوسکا۔

خبریں ہیں کہ دونوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر منگنی ختم کرکے اپنی راہیں جدا کرلیں، تاہم اس ضمن میں انہوں نے خود کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اپنی رپورٹ میں متعدد شوبز ویب سائٹس کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جینیفر لوپیز اور روڈرگیوز نے منگنی ختم کردی ہے، تاہم انہوں نے تاحال اس حوالے سے بیان جاری نہیں کیا۔

رپورٹس میں واضح طور پر دونوں کے رشتے ختم ہونے سے متعلق کوئی سبب نہیں بتایا گیا، تاہم اطلاعات کے مطابق روڈرگیوز کے تعلقات کسی دوسری خاتون سے استوار ہونے کی خبروں کی وجہ سے دونوں کے تعلقات خراب ہوئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے 14 دن قبل 28 فروری کو ہی ایک ساتھ رومانوی تصویر شیئر کی تھی اور دونوں کو کیریبین ملک جمہوریہ ڈومینیکن میں دیکھا گیا تھا۔

تاہم اب دونوں کی منگنی ختم ہونے کی خبر سے دونوں کے مداح مایوس ہیں جب کہ تاحال دونوں شخصیات یا ان کے ترجمانوں نے منگنی ختم ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ روڈرگیوز سے تعلقات سے قبل جینیفر لوپیز کے تعلقات متعدد شوبز شخصیات اور کاروباری افراد سے بھی رہے ہیں اور وہ تین شادیاں بھی کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی وجہ سے جینیفر لوپیز کی چوتھی شادی میں تاخیر

جینیفر لوپیز کو پہلی شادیوں سے 2 بچے بھی ہیں اور ان کی سب سے بڑی بیٹی کی عمر 15 سال تک ہے جب کہ روڈرگیوز کو بھی پہلی شادی سے دو بچے ہیں۔

جینیفر لوپیز نے پہلی شادی کیوبا کے اداکار اوجانی لووا سے 1997 میں کی اور ایک سال کے اندر ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

لوپیز نے دوسری شادی امریکی اداکار کرس جڈ سے 2001 میں کی اور ان کے درمیان 2003 میں طلاق ہوگئی۔

اداکارہ نے تیسری شادی امریکی گلوکار مارک اینتھونی سے 2004 میں کی اور ان کی یہ شادی پہلی دونوں شادیوں کے مقابلے زیادہ کامیاب رہی۔

جینیفر لوپیز کی تیسری شادی ایک دہائی تک چلی اور ان کے اور مارک اینتھونی کے درمیان 2014 میں طلاق ہوگئی۔

دونوں نے 2020 میں شادی کرنے کا اعلان کیا تھا مگر وبا کی وجہ سے ان کی شادی نہ ہو پائی تھی—فائل فوٹو: اے پی
دونوں نے 2020 میں شادی کرنے کا اعلان کیا تھا مگر وبا کی وجہ سے ان کی شادی نہ ہو پائی تھی—فائل فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024