• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

نئی لڑکیاں کہتی ہیں ’نادیہ‘ جیسی ماڈلز جان نہیں چھوڑ رہیں، نادیہ حسین

شائع March 12, 2021
اب آفرز ملنا تقریبا بند ہو چکی ہیں، ماڈل—فائل فوٹو: نادیہ حسین انسٹاگرام
اب آفرز ملنا تقریبا بند ہو چکی ہیں، ماڈل—فائل فوٹو: نادیہ حسین انسٹاگرام

ملٹی ٹیلنٹڈ شخصیت، اداکارہ ماڈل و بیوٹیشن نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ اب اگرچہ انہیں ماڈلنگ کی پیش کش آنا تقریبا بند ہو چکی ہے تاہم اس کے باوجود ماڈلنگ کی دنیا میں آنے والی نئی لڑکیاں کہتی پھرتی ہیں کہ ’نادیہ‘ جیسی ماڈلز جان نہیں چھوڑ رہیں۔

نادیہ حسین نے انتہائی کم عمری میں ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور ان کا شمار پاکستان کی ابتدائی چند سپر ماڈلز میں ہوتا ہے۔

نادیہ حسین نے تقریبا 2 دہائیوں تک ریمپ پر واک کرنے سمیت اسکرین پر اداکاری کے جوہر دکھائے اور انہوں نے پروگراموں کی میزبانی بھی کی۔

نادیہ حسین نے سنہ 2000 سے قبل ہی ماڈلنگ شروع کردی تھی تاہم انہیں شہرت 2002 کے بعد ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ سپر ماڈل بن گئیں اور پھر انہوں نے اداکاری میں بھی قسمت آزمائی۔

ماڈلنگ میں جلوے بکھیرنے اور اداکاری میں جوہر دکھانے کے بعد نادیہ حسین نے اپنا کاروبار شروع کیا اور انہوں نے سیلون کھولے، جس کی وجہ سے وہ اپنے کاروبار میں مصروف ہوگئیں اور انہوں نے ماڈلنگ و اداکاری پر زیادہ توجہ نہیں دی۔

اپنے کاروبار پر زیادہ توجہ دینے اور آفرز کو ٹھکرانے کے بعد نادیہ حسین کو ملنے والی آفرز تقریبا ختم ہوگئیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود ماڈلنگ میں آنے والی نئی لڑکیاں یہ کہتی ہیں کہ ’نادیہ‘ جیسی ماڈلز جان نہیں چھوڑ رہیں۔

اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ و اداکاری کرنے کی وجہ سے انہیں عوام سے بہت پیار ملا اور اب تک وہ لوگوں کا پیار حاصل کر رہی ہیں تاہم ماڈلنگ کی فیلڈ میں آنے والی نئی لڑکیاں ان سے متعلق اچھی رائے نہیں رکھتیں۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ میں آنے والی نئی لڑکیاں یہ کہتی ہیں کہ ’نادیہ‘ جیسی ماڈلز جان نہیں چھوڑ رہیں، جب کہ مصروفیت اور آفرز کو ٹھکرانے کی وجہ سے اب انہیں آفرز آنا بند ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادیہ حسین ولن بننے کو تیار

ایک اور سوال کے جواب میں نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ وہ خوبصورتی بڑھانے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانے کے حق میں ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ جب بھی جس خاتون کو ضرورت محسوس ہو اور اس کے پاس پیسے ہوں تو وہ ضرور پلاسٹک سرجری کروائے۔

نادیہ حسین نے واضح کیا کہ زندگی میں جب کبھی انہیں ضرورت محسوس ہوئی تو وہ بھی پلاسٹک سرجری کروائیں گی۔

اداکاری و ماڈلنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ دونوں کام وقت مانگتے ہیں اور یہ لازمی نہیں ہے کہ ایک اچھا ماڈل بہترین اور کامیاب اداکار بھی بنے۔

ماضی کی سپر ماڈل نے مشورہ دیا کہ طلبہ کے فیشن ماڈلز بھی ہونے چاہیے اور ساتھ ہی انہوں نے ماڈلنگ کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو ماڈلنگ کرنے کی اجازت دیا کریں۔

نادیہ حسین نے بتایا کہ مغربی ممالک میں خواتین 30 سال تک ماڈلنگ کرتی رہتی ہیں مگر یہاں رویے کچھ دوسرے ہیں اور لوگ چند سال بعد ہی سوال کرنا شروع کردیتے ہیں کہ آخر خاتون کب تک ماڈلنگ کرتی رہے گی؟

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024