• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی اسکیم جاری

شائع August 12, 2013

اے ایف پی فائل فوٹو۔
اے ایف پی فائل فوٹو۔

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پیر کے روز 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق پولنگ اسکیم شائع کردی ہے۔

ای سی پی کے مطابق 42 حلقوں میں 7622 پولنگ اسٹیشن موجود ہیں جن میں سے 1987 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

کراچی کے تین جبکہ پنجاب کے 724 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں 287 انتہائی حساس ہیں۔

دوسری جانب این اے 48 اسلام آباد کے امیدواراوں کو انجم عقیل کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے سماعت کے لیے طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اس نشست کے لیے 14 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔

زیادہ تر نشستیں ممبران کی جانب سے ایک سے زائد حلقوں میں جیتنے کی وجہ سے خالی ہوئی ہیں جبکہ کچھ میں امیدوار کے انتقال کے باعث ایسا کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024