• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فضا میں پولن کی مقدار اور کووڈ کے خطرے میں اضافے کے درمیان تعلق دریافت

شائع March 9, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

جب فضا میں پولن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو نئے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کی شرح میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ اور ہیلموٹز زینٹرم میونچن کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ شمالی نصف کرے میں 2020 کے موسم بہار کے دوران کورونا وائرس کی وبا اور پولن سیزن کے درمیان تعلق موجود تھا۔

اس کا مشاہدہ بین الاقوامی ماہرین نے تفصیلی تحقیقات کے دوران کیا اور سائنسدان یہ جاننا چاہتے تھے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔

تحقیق کے دوران فضا میں پولن کی مدار، موسمی صورتحال اور کورونا وائرس کے ڈیٹا کو اکٹھا کرکے تجزیہ کیا کہ ان حالات میں روزانہ کیسز کی شرح کیا رہی تھی۔

اس مقصد کے لیے 154 سائنسدانوں نے 5 براعظموں کے 31 ممالک کے 130 اسٹیشنز کے پولن ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ فضا میں موجود پولن کی مقدار سے کورونا کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے اور مجموعی طور پر 44 فیصد تک کیسز کی شرح بڑھ سکتی ہے۔

کچھ کیسز میں نمی اور ہوا کا درجہ حرارت بھی کچھ کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ لاک ڈاؤن کے بغیر یا فضا میں پولن کی مقدار میں اضافہ کیسز کی تعداد میں 4 فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے۔

فضا میں پولن کی مقدار بڑھنے سے نظام تنفس کے وائرسز کے خلاف مدافعتی ردعمل کمزور ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں کھانسی اور نزلہ زکام کا سامنا ہوتا ہے۔

جب ایک وائرس جسم میں داخل ہوتا ہے تو مدافعتی نظام متاثرہ خلیات کی جانب میسنجر پروٹینز کو بھیجتا ہے، ایسا ہی نئے کورونا وائرس کے ساتھ بھی ہوتا ہے، ان پروٹینز کو اینٹی وائرل انٹرفیرونز کہا جاتا ہے۔

یہ پروٹینز قریبی خلیات کو سگنل بھیج کر وائرس کے خلاف دفاع کو متحرک کرتے ہیں تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

مگر فضا میں پولن کی زیادہ مقدار سے وہ بھی وائرس کے ذرات کے ساتھ جسم کے اندر پہنچتی ہے اور اس کے نتیجے میں کم تعداد میں اینٹی وائرل انٹرفیرونز بنتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جن ایام میں پولن کی مقدار فضا میں زیادہ ہوتی ہے تو نظام تنفس کے امراض کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے اور ایسا کووڈ 19 کی وبا میں بھی ہوا۔

محققین کا کہنا تھا کہ آپ فضا میں موجود پولن سے بچ نہیں سکتے، تاہم زیادہ خطرے سے دوچار افراد کو بتایا جانا چاہیے کہ پولن کی زیادہ مقدار سے نظام تنفس کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے سے کووڈ 19 کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ ذرات فلٹر کرنے والے فیس ماسک کا استعمال کرنا وائرس اور پولن دونوں کو سانس کی نالی سے دور رکھنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024