• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'پردے میں پروا'بریسٹ کینسر سے آگاہی پر مبنی ڈیزائنر علی ذیشان کی مہم

شائع March 9, 2021
یہ ویڈیو اور مہم بہت زیادہ جذباتی انداز میں بنائی گئی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
یہ ویڈیو اور مہم بہت زیادہ جذباتی انداز میں بنائی گئی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کی بات چیت عموماً اکتوبر کے مہینے میں کی جاتی ہے لیکن ڈیزائنر علی ذیشان نے اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

علی ذیشان تھیٹر اسٹوڈیو نے حال ہی میں اپنی مہم 'پردے میں پروا' کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

اس ویڈیو میں اسما نبیل موجود ہیں جو شوٹ کے دوران بریسٹ کینسر کی کیموتھراپی سے گزر رہی تھیں۔

اسما نبیل ایک موٹیویشنل اسپیکر اور پنک واریر فلم کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) بھی ہیں۔

اس فلم میں ڈیزائنر علی ذیشان کی جانب سے اسما نبیل کی شاعری خاص طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔

اس مہم کا نظریہ دوپٹے کا نیا تصور پیش کرنا ہے جو روایتی طور پر خواتین اوڑھتی ہیں لیکن اکثر اوقات خواتین بریسٹ کینسر سے متعلق بات نہیں کرتیں۔

ویڈیو میں علی ذیشان کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ'جنوبی ایشیا میں دوپٹہ حیا کی علامت ہے اور اسی حیا کی وجہ سے جب بریسٹ کینسر کی بات آتی ہے تو خواتین شرم محسوس کرتی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے ایک دوپٹہ ڈیزائن کیا ہے جو خواتین کے پردے کا احساس کرے گا اور یہ یاد کروائے گا کہ پردے کے ساتھ ساتھ پروا بھی کرنی ہے'۔

اسما نبیل نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس مہم کی تصاویر پوسٹ کیں۔

تصویر میں جو دوپٹہ انہوں نے اوڑھا ہوا ہے اس پر 'میرے پردے میں پروا ہے' لکھا ہوا۔

ویڈیو میں وہ اپنی شاعری کی کچھ سطریں پڑھتی نظر آرہی ہیں جیسا کہ 'یہ پردہ شان ہے میری، یہ پردہ شان ہے میری کہ مت روکو، مت ٹوکو، کہ بات ہے صحت کی میری'۔

یہ ویڈیو اور مہم بہت زیادہ جذباتی انداز میں بنائی گئی ہے لیکن اس میں خواتین کے لیے ایک انتہائی ضروری پیغام بھی ہے کہ وہ اپنا خیال رکھنا شروع کریں۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ علی ذیشان نے سماجی مسائل سے آگاہی کے لیے اپنے فیشن برانڈ کا استعمال کیا ہو۔

حال ہی میں انہوں نے جہیز کی لعنت سے متعلق ایک ویڈیو جاری کی تھی کہ کس طرح شادی کے موقع پر جہیز کا مطالبہ ایک پورے خاندان کو متاثر کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024