• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

نریندر مودی نے بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 'پُل' کا افتتاح کردیا

شائع March 9, 2021
نریندر مودی نے خطاب میں کہا کہ اس تجارتی کوریڈور سے پورا خطہ ترقی کرے گا — فائل فوٹو / انادولو ایجنسی
نریندر مودی نے خطاب میں کہا کہ اس تجارتی کوریڈور سے پورا خطہ ترقی کرے گا — فائل فوٹو / انادولو ایجنسی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو بنگلہ دیش سے ملانے والے پُل کا افتتاح کردیا۔

انادولو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پُل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ 'اس رابطے سے نا صرف بھارت اور بنگلہ دیش کی دوستی مضبوط ہوگی بلکہ یہ تجارت کا بھی مضبوط ذریعہ ثابت ہوگی'۔

انہوں نے کہا کہ 'شمال مشرقی بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان اس تجارتی کوریڈور سے پورا خطہ ترقی کرے گا'۔

یہ پُل دریائے فینی پر بنایا گیا ہے جو بھارت کی شمال مشرقی ریاست تریپورا اور بنگلہ دیش کے درمیان بہتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیر خارجہ کا بنگلہ دیش کا دورہ، روہنگیا پناہ گزینوں کا مسئلہ زیر بحث آنے کا امکان

بھارتی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میتری سیتو (دوستی پُل) دوطرفہ اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کی علامت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 1.9 کلومیٹر طویل یہ پُل بھارت کے قصبے سَبروم اور بنگلہ دیش کے قصبے رام گڑھ کو ملاتا ہے، جبکہ اس کے افتتاح سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور عوامی سطح پر نقل و حمل کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس افتتاح سے تریپورا، شمال مشرقی بھارت کا گیٹ وے بننے کے لیے تیار ہے، جسے سبروم سے صرف 80 کلومیٹر دور بنگلہ دیش کی چٹاگونگ بندرگاہ تک رسائی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 'بنگلہ دیش کا جھکاؤ پاکستان اور چین کی جانب بڑھنے لگا'

نریندر مودی نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ اس پُل کے ذریعے ٹرین اور پانی کے منصوبوں کو نئی قوت ملے گی، اس سے تریپورا کے ساتھ جنوبی آسام، میزورام اور منی پور کی بھی بنگلہ دیش اور جنوب مشرقی ایشیا سے ربط سازی میں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دریا کے متبادل راستے سے چٹاگونگ بندرگاہ کو بھارت کے شمال مشرقی حصے سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024